ذہنی پریشانی سے بچاؤ

Posted on at


ذہنی پریشانیاں اور نفسیاتی مسائل بھی ہمارے معاشرے میں تیزی سے جڑیں پکڑ رہے ہیں۔ معاشی اور معاشرتی ناہمواریاں، رہن سہن پر منفی اثرات مرتب کر رہے ہیں اور لوگ مختلف ذہنی الجھنوں اور بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ مایوسی، ذہنی پریشانیاں اور دیگر نفسیاتی مسائل کی ایک بڑی وجہ مساوات پر مبنی معاشی و معاشرتی نظام کا نہ ہونا ہے، ایک ایسا نظام جس میں صبر، رواداری، قناعت پسندی، معاشرتی استحکام اور مستحکم خاندانی نظام موجود ہو اور لوگ دکھ اور تکلیف میں ایک دوسرے کی مدد کے لیے ہر وقت موجود رہیں کئی ذہنی و جسمانی بیماریوں سے بچنے کا ایک ذریعہ ہے۔


 


تعلیم و شعور اور نفسیاتی مسائل کے بارے میں لوگوں کو آگاہی دلانے اور نفسیاتی اُلجھنوں کے شکار افراد کی مدد اور راہنمائی کے ذریعے بھی ان مشکلات میں کمی کی جا سکتی ہے حتٰی کہ خودکشی جیسے انتہائی قدم سے بھی بہت سے افراد کو روکا جا سکتا ہےاور بہت سے اور ایسے امراض جن میں انسان خود کو ختم کرنے کی کوشش کرتا ہے یہ سب ذہنی دباؤ کی وجہ سے ہوتا ہے جو بعض اوقات انسان کو اپنی زندگی میں کسی بھی موڑ پر پیش آ سکتا ہے۔ ایسے عمل انسان کو کبھی کبھی غلط کاموں کی طرف بھی لے جا سکتے ہیں۔ مثلاً خود کو نقصان پہنچانا، دوسروں کے لیے باعث زحمت بننا اور کسی کے لیے کوئی مصیبت کھڑی کر دینا یا پھر ایسے کام کرنا جس پر ہمیں خود بھی حیرت ہو رہی ہو اور دیکھنے والا بھی حیرت زدہ ہو جائے اور اسی طرح کے دوسرے کام وغیرہ۔


 


اگر ہم صحت مند زندگی گزارنے کے بارے میں مکمل ارادہ کر لیں تو یقیناً معمولی تبدیلیاں ہماری زندگیوں میں انقلاب پربا کر سکتی ہیں اور دوسری جانب اگر ہم انہیں یکست نظرانداز کرتے رہے تو بے شمار بیماریوں جن میں غیر متعدی بیماریاں اکثریت رکھتی ہیں آنے والی دہائیوں میں ایک بڑے مسئلے کی صورت میں ہماری زندگی کو متاثر کریں گی۔ اس سلسلے میں ذہنی دباؤ سے نکلنے کا بہتر علاج یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ نیند پوری کی جائے، الٹی سیدھی باتوں پر دہان لانا اور اس پر بلاوجہ سوچ بچار کرنے سے خود کو ذہنی کیفیت میں ڈالنے سے بہتر ہے کہ ہم ان باتوں پر توجہ ہی نہ دیں۔ اپنی مناسب خوراک کا خاص خیال رکھیں اپنی قوت برداشت سے بڑھ کر کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے ہم ذہنی دباؤ یا اپنے ذہن پر بوجھ محسوس نہ کریں۔




About the author

Asmi-love

I am blogger at filmannex and i am very happy because it is a matter of pride for me that i am a part of filmannex.

Subscribe 0
160