اپنی مدد آپ (حصہ اول)

Posted on at


یہ ایک نہایت آزمودہ مقولہ ہے کہ"خدا ان کی مدد کرتا ہے،جو اپنی مدد آپ کرتے ہیں" اس مقولہ سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ انسان اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک وہ اپنا ہر کام خود نہ کرے، کیونکہ جب وہ اپنا کام خود نہیں کرے گا اور بیرونی مدد کا محتاج یو گا تو خدا اس کے کام میں اس کی مدد نہیں کرے گا اور اس میں اپنی برکت نہیں ڈالے گا۔

قرآن پاک میں ارشاد ہوتا ہے، جس کا مفہوم یہ ہے، "خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی جس نے اپنی حالت خود بدلنے کی کوشش نہیں کی ہو" اس آیت کریمہ سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ خدا اس قوم کی مدد نہیں کرتا جو بیرونی امداد پر نظریں جمائے ہوئے ہے۔ تاریخ بھی اس بات کی گواہ ہے کہ اس ہی قوم نے ترقی پائی ہے جس نے ہر کام میں اپنی مدد آپ کی ھے۔ مثال کے طور پر جاپان کو لے لیجئے، کچھ عرصہ پہلے جب جاپان میں سیلاب آیا تو جاپان میں تباہی مچ گئی، کئی لوگوں کے گھر تباہ ہوئے کئی لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، کئی لوگوں کے کاروبار برباد ہو گئے، یعنی وہاں کا سارا نظام درہم برہم ہو گیا، اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے امریکہ نے جاپان کو امداد دینے کی پیشکش کر دی لیکن اس حستہ حالت کے باوجود وہاں کی حکومت اور عوام نے بیرونی مدد لینے سے انکار کر دیا

 

اور حکومت نے اعلان کر دیا کہ ھم اپنی مدد آپ کریں گے اور بولا کہ جس کسی کے پاس جو کچھ بھی ہے تو وہ حکومت کے پاس لے آئے، پس لوگوں نے اپنا سارا سامان یہاں تک کہ پیالیاں بھی گھروں سے اٹھا لائے، پس سارا سامان سب میں برابر تقسیم کر دیا گیا، اور اتنے بڑے امتحان کے باوجود بھی آج وہ ترقی یافتہ ملک کہلاتا ہے، جس کا راز " اپنی مدد آپ" ہے۔

اور جب کہ ہمارے ملک (پاکستان) کے بنے ہوئے 67 برس گزر گئے لیکن آج بھی ہمارا ملک ترقی یافتہ نہیں بلکہ ترقی پزیر ملک کہلاتا ہے، جس کی بڑی وجہ " اپنی مدد آپ" کا نہ ہونا ہے، جب 2005 صدی عیسویں میں پاکستان میں زلزلہ ہوا تو جاپان کی طرح پاکستان پر بھی بڑا کڑا وقت آیا، لیکن پاکستان نے امداد کے لئے دوسروں پر نظریں جما دیں، پس مشکلیں تو حل ہو گئیں لیکن آج بھی پاکستان امریکہ کے قرضوں تلے دبہ ہوا ہے۔

  



About the author

zainbabu

My name is zain ul abidin. I am a player of gymnastic and karate. i joined bitlanders at 11th jan 2014.

Subscribe 0
160