تعلیمی پس ماندگی کے اسباب ذمہ دار کون؟ حصہ اول

Posted on at


تعلیمی پس ماندگی کے اسباب ذمہ دار کون؟



تعلیم کی اہمیت سے انکار کرنا کبوتر کے بلی کو  اپنی طرف آتے دیکھ کر آنکھیں بند کر دینے کے برابر ہے آج کے دور میں تعلیم کی افادیت و اہمیت سے کوئی شخص انکار نہیں کر سکتا- اسی تعلیم کو ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض کیا گیا ہے، اسی تعلیم کی ہی بنیاد پر آج دنیا کو پہلی، دوسری اور تیسری دنیا میں تقسیم کیا گیا ہے- نبی کریم نے اسے ہماری میراث کہا تھا یہ وہی میراث ہے جسے ہم لوگ گما بیٹھے ہیں-



تعلیم لوگوں کی حالت سر سے پاؤں تک بدل دیتی ہے اسی تعلیم نے اس قوم کی قسمت اور حالت بدلی جسے دنیا نفرت و حقارت کی نگاہ سے دیکھتی اور "افیونی" کہتی تھی- یہ کوئی من گھڑت یا فرضی کہانی نہیں ہے بلکہ حقیقت ہے- تھوڑی دیر کے لیے اپنے ذہن میں ایسے علاقے کو لے کر آئیے جدھر ہر دوسرا بندہ افیون کے نشے میں جھول رہا ہوتا تھا، ان میں سے ایک شخص نے ایک پڑھے لکھے بینا اور ایک نابینا کو بلایا اور لوگوں کے سامنے ایک تختے پر کچھ لکھا اور دونوں کو پڑھنے کو بولا پڑھا لکھا شخص بنا دقت کے پڑھ گیا جبکہ نابینا ایسا نہ کر سکا- لوگوں میں تجسس پھیل رہا تھا آخر یہ آدمی کیا ثابت کرنا چاہتا تھا-



اس انسان نے اگلے دن دوبارہ یوں ہی کیا فرق صرف اتنا تھا اب کی بار اس نے ایک ان پڑھ اور ایک پڑھا لکھا شخص اس کام کے لئے چنا- اس دفعہ پھر پڑھا لکھا آدمی تختے پر لکھا پڑھ گیا مگر ان پڑھ کچھ نہ بول پایا اس بار پھر لوگوں کا تجسس نہ ٹوٹا اب کی بار اس انسان نے اعلان کرنے کے انداز میں لوگوں کو مخاطب کیا کہ دیکھ لو جو فرق پڑھے لکھے شخص اور نابینا میں ہے وہی فرق پڑھے لکھے اور ان پڑھ شخص میں ہے- اس آدمی کی اس بات سے "افیونی" کے نام سے پکارے جانے والی قوم کا نشہ اترنے شروع ہو گیا اور گراف چڑھنا شروع ہو گیا اور دنیا نے "افیونی " کے القاب سہنے والی قوم آج کیا سے کیا ہو گئی یہاں تک کہ اس ملک کا ذکر حدیث مبارکہ میں بھی ہے کہ اگر تعلیم حاصل کرنی ہے تو وہاں تک چلے جاؤ – یہ ملک اور کوئی نہیں بلکہ چین ہے اور وہ آدمی چین کا محسن ماؤزے تنگ تھا-


 


اس قوم کی حالت بدل گئی اور چین کی دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی سے آج دنیا انگشت بدنداں ہے اور اس ترقی کے پیچھے ایک ہی طاقت ہے اور وہ علم کی طاقت ہے- علم کی روشنی ملنے کے ہی سبب آج اس قوم کا دنیا میں جو مقام ہے ہم سب اس سے اچھی طرح واقف ہیں-



باقی اگلے حصے میں......  



About the author

Kiran-Rehman

M Kiran the defintion of simplicity and innocence ;p

Subscribe 0
160