بالوں کی حفاظت

Posted on at


بال اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ ایسی نعمت ہے جو کہ انسانی شخصیت کو سنوارنے یا بگاڑنے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اگر آپ کے بال اچھے اور خوبصورت ہوںگے تو آپ بھی خوبصورت نظر آئیں گے لیکن یہ بال خوبصورت ایک ہی طریقے سے نظر آتے ہیں جب آپ ان کی حفاظت کرتے ہیں۔ اور اگر ان کی حفاظت ٹھیک سے  نہ کی جائے تو تو بال تو خراب ہوتے ہی ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ آپ کی شخصیت بھی متاثر ہوتی ہے۔


 



 


 ہر انسان کے بال ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں۔ کچھ کے بال سیدھے ہوتے ہیں اور کچھ کے بال گنگھریالے اور کچھ کے متوسط ہوتے ہیں اور ان کی حفاظت بھی مختلف طریقوں سے کی جاتی ہے۔ اس لیے ہر انسان کو اپنے بالوں کا خود اچھی طرح سے خیال رکھنا چاہیئے ہر شخص کو اس بات کا علم ہونا چاہیئے کہ اس کے بالوں پر کون سی چیز سوٹ ایبل ہے اور کون سی نہیں جسے کہ جن لوگوں کے بال گنگھریالے ہوتے ہیں ان کے بال اکثر خشک ہوتے ہیں اور جن کے سیدھے ہوتے ہیں ان کے بال زیادہ تر آئیلی ہوتے ہیں۔


 



 


جن لوگوں کے بال خشک ہوتے ہیں ان کے بالوں کے لیے ایسی چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ زیادہ آئیلی ہوں  مثالً مختلف قسم کے تیل سرسوں کا تیل، ناریل کا تیل، تلوں کا تیل، بادام کا تیل وغیرہ اس کے علاوہ اس قسم کے بالوں کے لیے دہی۔ مہندی اور لیموں کا استعمال بھی فائدہ مند رہتا ہے۔


جاری ہے۔



About the author

160