شیخ السلام (ڈاکٹر محمد طاہر القادری) کون تھا۔؟۔؟۔

Posted on at


شیخ السلام (ڈاکٹر محمد طاہر القادری) کون تھا۔؟۔؟۔



وطن عزیز انتخابات کی دہلیز پر کھڑا تھا اور نیا سیٹ اپ امریکہ کے ارادوں کو اپ سیٹ کر سکتا ہے۔اس لئے جو کھیل مشرف کی رخصتی اور زرداری گروپ کو لانے کے دوران  کھیلا گیا تھا وہ اب دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ اس کھیل کا اصل مقصد پاکستانی انتخابات کو التوا میں ڈال کر ایک ایسا ’نگران‘ سیٹ اپ لانا ہے جو پاکستانی قوم کے مفادات کی نگرانی کی بجائے امریکہ کے مفادات کی نگرانی کے فرائض انجام دے سکے۔



اس سلسلے میں اسلام آباد پر مسلط زرداری گروپ کو اعتماد میں لے کر کینیڈا سے ایک ایسے شیخ السلام کو پاکستان رونہ کیا گیا دو ہر دس برس بعد اپنی ترجیحات بدل لیتا ہے۔ آج سے دس برس قبل اسی شیخ السلام نے مشرف کے غیرقانونی اقتدار کو سند اقتدار بخشنے کیلئے اس سے بھرپور تعاون کیا تھا



لیکن مشرف نے اس "شیخ السلام" کی پھرتیوں کو مدنظر ہوئے اسے قیمت کے طور پر قومی اسمبلی کی محض ایک شست ہی عنائت کی تھی، پھر جلد ہی تنگ آکر "شیخ السلام" نے اسمبلی سے مستعفٰی ہو کر عازم کینیڈا ہونے کا منصوبہ بنایااور قومی کھلاڑی بننے کی بجائے عالمی کھلاڑی بننے کی منصوبہ بندی شروع کر دی۔




 مغرب اس قسم کے کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے ہمیشہ سے اپنی واکئے رہتا ہے۔
 کیونکہ مستقبل میں ان کھلاڑیوں کو اپنی شہریت دے کر اور انہیں دماگی طور پر تحفظ کا احساس دلا کر مطلوبہ ملک میں اپنا کھیل کھیلا جاتا ہے۔ 



About the author

qamar-shahzad

my name is qamar shahzad, and i m blogger at filamannax

Subscribe 0
160