پاکستان میں زراعت کی اہمیت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پارٹ۱

Posted on at


پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے پاکستان کی معیشت میں زراعت کو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے کل آبادی کا تقریبا بہاتر فیصد لوگ دیہاتوں میں رہتے ہیں جن کا ذریعہ آمدنی زراعت ہر ہے پاکستان کی برآمدات میں ایک بڑا حصہ زراعت کا ہے پاکستان کی سر زمین بڑی زرخیز ہے پانچ دریاؤں کی سرزمین ہونے اور نہروں کے وسیع نظام کی وجہ سے پاکستان کی زمینیں سونا اگلتی ہیں اور سال میں دو قسم کی فصلیں کاشت کی جاتی ہے



فصل ربیع      فصل خریف


فصل ربیع؛؛؛؛


اکتوبر نومبر یعنی سردیوں کا آغاز میں مصل ریبع کی بوائی ہوتی ہے۔اور اپریل مئی گرمیوں کے آغاز پر اس کی کٹائی ہوتی ہے اس میں گندم جو چنا تمباکو تیل نکالنے والے بیج اور سبزیاں کاشت کی جاتی ہیں



فصل حریف،،،،،،


حریف کی فصل ربیع کی کٹائی یعنی مئی سے جون تک کاشت ہوتی ہے اس میں کپاس چاول گنا جوار باجرہ مکئی اور پٹ سن  کی فصل شامل ہے



زراعت کی اہمیت


غذا کی فراہمی۔۔۔۔۔۔۔


زراعت سے ہی ملک غذائی ضروریات میں خود کفیل ہوتاہے اگر کسی ملک کی غذائی ضروریات ملک کے اندر پوری ہورہی ہو تو وہ ملک شاہراہ ترقی پر گامزن ہو جاتا ہے۔اگر ملک میں زراعت مضبوط بنیادوں پو استوار نہ ہو تو پحر زرعی اجناس دوسرے ملکوں سے درآمد کرنا پڑتی ہیں اس سء نہ صرف زرمبادلہ دینا پڑتا ہے بلکہ قومی وقار بھی مجروح ہوتا ہے الحمد للہ پاکستان غذا کی فراہمی میں خود کفیل ہے



روزگار۔۔۔


پاکستان کی آبادی کا زیادہ تر حصہ تقریبا دیہاتوں میں رہتا ہے جن کا ذریعہ آمدنی کا دارومدار زراعت پر ہے زرعی شبعہ ملک کا ایک بڑے حصہ کو روزگار فراہم کرتا ہے کیونکہ زراعت کا شعبہ روزی کی فراہم کا اہم ذریعہ ہے اس لیے زرا عت روزگار بحی ہے اور عبادت بھی ہے


 




About the author

160