کان کا درد – علامات اور اعلاج

Posted on at


انسانی کان تین حصوں پر مشتمل ہوتا ہے جس میں بیرونی کان ، درمیانی کان اور کان کا اندرونی حصہ شامل ہیں کان کو وو حصہ جو باہر نظر آتا ہے بیرونی کان کہلاتا ہے بیرونی کان سے ایک سوراخ اندر کی طرف جاتے ہوئے کان کو ایک ایئر ڈرم سے جوڑتا ہے ایئر ڈرم کا پچھلے والا حصہ درمیانی کان کہلاتا ہے ایئر ڈرم کے بعد کان میں ایک جھلی دار معدہ ہوتا ہے جو سیپ کی صورت میں ہوتا ہے اسے اندرونی کان کہتے ہیں جب جراثیم جن میں بیکٹیریا یا وائرس ہوتے ہیں ہمارے جسم پر حملہ کرتے ہیں تو یہ جسم میں موجود سیلیز کو نقصان پہنچاتے ہیں جس کی وجہ سے او حصے میں انقیکشن پیدا ہو جاتا ہے اگر یہ بیکٹیریا یا وائرس کان کے کس حصے میں داخل ہو جائیں تو وہاں بھی انقیکشن پیدا کر دیتے ہیں جو کہ کافی تکلیف کا سبب بنتے ہیں ام طور پر کان کے انفیکشنز کی دو اہم اقسام ہیں جن میں Otitis Media اور Otitis Externa شامل ہیں


Otitis Media:


Otitis Media کا تعلق کان کے ڈمینی حصے کے انفیکشن سے ہوتا ہے اس حالت میں کان کے درمیانی حصے میں اچانک سے سوجن پیدا ہو جاتی ہے اور اس کے بعد اس میں پیپ پھر جاتی ہے اس کے کئی علامات ہیں


تیز بخار اور کمزوری


سننے میں مشکلات پیدا ہونا


متاثرہ حصے سے  سیاہ معدہ کا بہنا


Otitis Externa:


جیسے کے اس انفیکشن کے نام سے ہی ظاہر ہے یہ کان جے بیرونی حصے میں ہونے والے انفیکشن سے ہوتا ہے زیادہ تر اس کی وجہ کان منے پانی کا چلے جانا ہوتا ہے اور ایسے میں جو افراد سوئمنگ کے شوقین ہوتے ہیں ان میں یہ بیماری زیادک ہوتی ہے- اس کے علاوہ یہ انفیکشن سردیوں کے موسم میں بچوں میں ہوتی ہے


اس کی علامات میں درج زیل ہوتی ہیں


کان کے متاثرہ حصے میں درد کا ہونا


کان کے پردے کے ہلنے کے بعد یا جبڑے کے ہلنے کے سبب درد ھونا


وقتی طور پر کم سنائی دینا یا پھر ہلکا بخار ھونا


دونو قسم کے انفیکشنز کے ہونے کی صورت میں آپ کے ضروری ہے کے آپ جلد سے جلد ڈاکٹر سے رجوع کریں- کیونکہ انفیکشن کے زیادہ ہونے کے صورت میں آپ سننے کی صلاحیت سے بھی محروم ہو سکتے ہیں- اگر آپ کے کان کا انفیکشن معمولی ہے پھر آپ ایسے اوقات میں کان کے درد میں مبتلا ہو گئے ہیں جن میں ڈاکٹر کا ملنا ممکن نجی تو آپ زیل میں بیان کی جانے والی گھریلو ٹپس اپنائیں- یہ ٹپس اپپ کے کان کا درد کم کر دیں گی – لیکن آپ ان ٹپس کو مستقل دوا کے طور پر ہرگز استعمال نہ کریں- اور جلد سے جلد ڈاکٹر سے رجوع کریں-


:ٹپس


اگر کان میں درد ہو رھا ہو تو کان میں چند قطرے ادرک کے رس کے ڈالیں-


بلیوڑ ایئر کا استعمال کان سے 10 سے 12 انچ اور رخ کر کریں- تا کہ اگر کان میں پانی چلا گیا ہو تو خشک ہو جائے


ایک چمچ کو گرم کر کے اس میں زیتون کا تیل ڈالیں اور 2 یا 3 قطرے کان میں ڈال لیں – اس کی وجہ سے کان کی سوجن اور درد میں کمی ہوتی ہے


وٹامن C آوٹ زنک znk کی مقدار کو اپنے کھانے میں شامل کریں- وٹامن C پر مبنی اشیا آپ کے جسم میں انفیکشن سے لڑنے کی صلاحیت پیدا کرتی ہے


پانی کو نیم گرم کر لیں اور اس کو ایک پلاسٹک کی تھیلی میںڈال لیں- پھر اس سے کا کو سیک دیں اس سے کان کا درد فوری طور پر ٹھیک ہو جائے گا


انفیکشن والے کان کوہاتھوں سے بار بار نہ ھلائیں- اس سے انفیکشن میں اضافہ ہو سکتا ہے


بچوں کو انفیکشن کے صورت میں اسپرین بالکل نہ دیں


بچوں کو پانی سے دور رکھیں تا کہ پانی ان کے کان میں نہ جائے


انٹی بایوٹکس ادویات کا استعمال کم سے کم کریں


فلو اور نزلہ زکام والے افراد سے دور رہیں


اپنی ناک اور آنکھوں کا ہاتھ نہ لگائیں


اس بات کا یقین کر لیں کہ آپ کے بچے کا حفاظتی انفیکشنز کا کورس پورا ہوچکا ہے- تا کہ یہ وائرس کے حملے سے اپنا دفاع کر سکے


Writer: Khurram Shehzads



About the author

DarkSparrow

Well..... Leave it ....

Subscribe 0
160