پاکستان دہشت گردی کی لپیٹ میں

Posted on at


پاکستان کے قیام کے ساتھ ہی مختلف قسم کے گوناگوں مسائل کے انبار اس ملک کی قسمت کا حصہ بن گئے تھے جن کی افزائش میں کرپٹ حکمرانوں نے اہم کردار ادا کیا اور پاکستان کو ترقی پذیر ملکوں کی فہرست میں کھڑا ہونا پڑا . ان سب مسائل کی فہرست تو خاصی لمبی ہے مگر موجودہ وقت کا سب سے اہم اور فوری حل طالب مسلہ دہشت گردی کا ہے . دہشت گردی سے مراد کوئی ایک ایسا کام یا عمل ہے جس مے معاشرہ میں خوف، دہشت اور بدا منی پھیل جاۓ اور لوگوں میں خوف اور دہشت کا راج رہے دہشت گردی کی تعریف کے زمرے میں آتا ہے . اسلامی نقطہ نظر سے دیکھا جاۓ تو دہشت گردی کے لئے قرآن میں بھی ایک لفظ کا استعمال ہوا ہے جس کو فساد فی الارض کہتے ہیں جس کے لفظی معنی ہیں زمین میں فتنہ یا شر پھیلانا . یہ کام مختلف مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے کیا جاتا ہے اور اس کے در پردہ کوئی ایک شخص بھی ہو سکتا ہے اور کوئی پورا گروہ یا کوئی قوم یا بعض اوقات کوئی ملک بھی . یہ بات روز روشن کی طرح صاف ہے کہ اسلام میں دہشت گردی اور فتنہ فساد پھیلانے کا کوئی تصور موجود نہیں ہے اس لئے یہ دونوں چیزیں ایک ہی جگہ پر کبھی باہم یکجا نہیں ہو سکتیں جیسے دن اور رات کبھی اکھٹے نہیں ہو سکتے اسی طرح اسلام اور دہشت گردی دو متضاد چیزیں ہیں اور جو گروہ پاکستان میں اسلام کے نام پر دہشت گردی کر کے معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں در حقیقت وہ کافر ہیں کیوں کہ انسانی جانوں کے زیاں کو اسلام سے منسوب کرنا غلط ہے 



ہم سب جانتے ہیں کہ دہشت گردی ایک عالمی مسلہ ہے جس کا نشانہ بہت سے ملک بن چکے ہیں اور بن رہے ہیں جیسا کے نائن الیون کا واقعہ جو امریکہ میں پیش آیا اس سے کون واقف نہیں اور امریکہ بہادر نے اس واقعہ کو بنیاد بنا کر افغانستان پر جنگ بھی مسلط کی مگر موجودہ دور میں پاکستان دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے .آئے روز بم دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ معمول بن چکی ہے خاص طور پر دہشت گردوں کا سب سے پسندیدہ ہدف کراچی ہے جہاں ہر روز کسی نہ کسی بیگناہ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جاتا ہے اور بعد میں اس بن نصیب کی بوری بند لاش ہی دستیاب ہوتی ہے . صرف چند ٹکوں کے عوض نوجوان کچھ بھی کرنے کو تیار ہو جاتے ہیں پھر وہ چاہے کسی کا قتل ہی کیوں نہ ہو اور اسکی سب سے بڑی وجہ بیروزگاری ہے . بھوک اور غربت کی ستائی ہوئی عوام کو لالچ دے کر ورغلانا نہایت آسان ہے اور سماج دشمن عناصر دین اور مذہب کے نام پر یہ کار خیر بخوبی سر انجام دے رہے ہیں . لوگوں کو ناجائز ذریعے سے پیسہ کمانا بہت آسان لگتا ہے اس لئے وہ با آسانی دہشت گردوں کے جھانسے میں آجاتے ہیں . اور اس کی دوسری بڑی وجہ نا خواندگی اور تعلیم کی کمی ہے اور پاکستان ابھی تک جہالت کے اندھیروں میں غرق ہے 



دہشت گردی کو کسی بھی ایک مذہب اور قوم کے ساتھ نتھی کرنی بلکل غلط ہے مگر اسلام کے نام نہاد ٹھیکیداروں نے اسلام کو دہشت گردی کے دین کے نام سے مشہور کر دیا ہے . طالبان اور القائدہ جیسے گروہ مسلمانوں کے ہی بناۓ ہوۓ ہیں مگر پوری دنیا میں جہاں کہیں بھی دہشت گردی ہوتی ہے انہی کا نام لیا جاتا ہے اور ساتھ میں بدنام پوری مسلم قوم ہو جاتی ہے . آج انہی وجوہات کی بنا پر مسلمانوں کا دوسرے ملک کا سفر کرنا تک محال ہو چکا ہے کیوں کہ یورپی ملکوں میں داڑھی دہشت گردی کی علامت سمجھی جاتی ہے . ایسے ہی لوگوں کی وجہ سے اسلام کا چہرہ پوری دنیا میں مسخ ہو رہا ہے


  


******************************************


مزید دلچسپ اور معلوماتی بلاگز پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 


بلاگ رائیٹر


حماد چودھری


 



About the author

hammad687412

my name is Hammad...lives in Sahiwal,Punjab,Pakistan....i love to read and write that's why i joined Bitlanders...

Subscribe 0
160