والدین کی اطاعت

Posted on at


والدین کی اطاعت

ہماری زندگیوں میں خدا کے بعد سب سے بڑا مقام اور حق والدین کا ہے۔ والدین کے اونچے مقام اور حقوق کی اہمیت کا اندازہ قرآن پاک کے اس انداز بیان سے ہوسکتا ہے کہ اس میں ہر جگہ خدا ئے بزرگ و برتر کے حق کے ساتھ ساتھ والدین کے حقوق کو بیان کیا گیا ہے اور خدا کی شکر گزاری کے ساتھ ساتھ والدین کی شکرگزاری کی تاکید کی گئی ہے۔

سورہ بنی اسرائیل میں ارشاد ہوتا ہے اور آپﷺ  کے رب نے فیصلہ فرما دیا ہے کہ تم  لوگ اس کے سوا کسی دوسرے کی ہر گز بندگی نہ کرو اور والدین کے ساتھ نیک سلوک کرتے رہو اور اگر ان میں سے کوئی ایک یا دونوں تمہارے سامنے بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو انہیں اف تک نہ کہو اور نہ انہیں جھٹرک کر جواب دو بلکہ ان سے ادب واحترام کے ساتھ بات کرو اور نرمی اور عاجزی سے ان کے سامنے جھک کر رہو اور ان کے حق میں دعا کرتے رہا کرو ، کہ پروردگار ان پر رحم فرما جس طرح بچپن میں انہوں نے مجھے رحمت و شفقت سے پالا تھا۔

قرآن کریم کی ان آیات کو بار بار پڑھا جائے تو یہ بات نکھر کر سامنے آتی ہے کہ ایک مومن پر خدا کے بعد سب سے بڑا حق والدین کا ہے اور قرآن کریم نے توحید رب کے بعد اولین ہدایت یہ فرمائی ہے کہ والدین کے ساتھ نیک سلوک کرو۔ والدین جب بوڑھے ہوجاتے ہیں تو فطری طور پر ان کے مزاج میں کچھ سختی اور چڑچڑاپن آنے لگتا ہے اور عمر کے تقاضوں کے پیش نظر کچھ ایسی باتیں بھی سامنے آنے لگتی ہیں جو توقع کے خلاف ہوتی ہیں۔ مسلمان اولاد سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنے بچپن کے دور کو پیش نظر رکھتے ہوئے ان تمام قربانیوں کو یاد کریں جو کہ ان کے والدین نے ان کی خاطر دیں اور ضعیفی کے اس دور میں والدین کی مرضی کا لحاظ کریں۔ ان کی ہر بات کو برداشت کرنے کی کوشش کریں اور انہیں کبھی جھڑک کر جواب نہ دیں۔

حضرت ابو امامہؓ کا بیان ہے کہ ایک آدمی نے رسول اکرم ﷺ سے پوچھا یا رسول اللہ  ﷺ والدین کا اولاد پر کیا حق ہے۔ آپ  ﷺ نے فرمایا  ماں باپ ہی تہماری جنت اور دوزخ ہیں۔

بلا شبہ والدین کی اطاعت فرض ہے لیکن یہ اطاعت خدا کی اطاعت کے تحت ہے نہ کہ اس سے آزاد دین کی ہدایات ، احکام ، تقاضوں اور مصلحتوں سے ہٹ کر ماں باپ کی اطاعت خدا کی فرماں برداری نہیں بلکہ نافرمانی ہے اور ایسی اطاعت پر ثواب کی امید رکھنے کے بجائے سزا کا خوف ہونا چاہیے



About the author

muhammad-haneef-khan

I am Muhammad Haneef Khan I am Administration Officer in Pakistan Public School & College, K.T.S, Haripur.

Subscribe 0
160