میرا اور میرے دوست کا سفر لاہور (حصہ اول)

Posted on at


 

یوں تو پاکستان کے تمام شہر خوبصورت ہیں لیکن ہر کسی کی اپنی اپنی پسند ہوتی ہے اورپاکستان کے شہروں کے لحاظ سے مجھے صوبہ پنجاب کا شہر لاہور پسند ہے اس لیے میں نے اور میرے ایک دوست لاہور شہر گھومنے کا پروگرام بنایا اور ہم نے طے یہ کیا کہ ہم جمعرات کی شب کو ہری پور شہر سے لاہور کے لیے رورانہ ہونگے میرا دوست جمعرات کی صبح کو جا کر نیازی ایکپریس والوں سے رات ۱۱ بجے کی دو ٹکٹیں لے آیا ہم لوگ رات ساڑھ دس بجے کے قریب نیازی اڈہ ہری پور پہنچے گئے چونکہ گاڑی نے ایبٹ آباد سے آنا تھا اسلیے وہ سوا گیارہ بجے کے قریب ہری پور پہنچی اور ہم اس میں سوار ہو کر لاہور کے لیے روانہ ہوئے

نیازی ایکپسریس کی گاڑی بہت آرام دہ تھی جب ہم اس میں سوار ہوئے تو ابھی ہم پنڈی سے بھی پیچھے تھے کہ نیند آگئی اور جب آنکھ کھولی تو صبح کے پانچ بج رہے تھے اور ہم لاہور نیازی اڈہ کے ٹرمینل پرتھے وہاں سے ہم نے ایک رکشہ کریا اور میرے ایک قریبی جاننے والے کے گھر چلے گئے جو کے راوی پارک کے قریب رہتے تھے وہان پہنچ کر ہم نے فجر کی نماز ادا کی اور پھر سوگئے صبح دس بجے کے قریب انہوں نے ہمیں ناشتے کے لیے جاگیا نشتے میں تازہ نان اور لاہوری چنے اور حلوہ پوڑی شامل تھیں ہم نے خوب پیٹ بھر کرناشتہ کیا اور پھر ہم نے انہیں بتایا کہ ہم ذراگھومنے جارہے ہیں

ہم انکے گھر سے نکل کر سیدھا راوی پارک مینار پاکستان آئے وہاں کچھ دیر ہم نے مینار پاکستان پر کندہ علامہ اقبالؒ کے اشعار پڑھے اور پھر جمعۃالمبارک کا دن تھا ہم نے طے کیا کہ جمعہ کی نماز داتا دربار کی مسجد میں ادا کریں گے لیکن وہان پنچتے ہمیں تھوڑی دیر ہو گئی اور نماز جمعہ کی جماعت کا وقت نکل گیا تھا ہم نے وضو کرکے نماز پڑھی اور داتا گنج بخشؒ کے مزار پر دعا کے لیے حاضر ہوئے انکے مزار کے قریب بیٹھ کر ایک عجیب سا سکون دل کو ملا دعا کے بعد ہم وہاں سے ہم اپنے عزیز کے گھر کی طرف روانہ ہوئے۔   

    



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160