دنیا کے وجود میں آنے کے بارے میں اہل مصر کے عقائد حصّہ سوئم

Posted on at


دنیا کے وجود میں آنے  کے بارے میں اہل مصر کے عقائد

دنیا کی تخلیق کے بارے میں انکا عقیدہ یہ تھا کہ شروع شروع میں دنیا ایک بہت بڑا سمندر تھا اور پھر اِس سمندر میں ایک پھول نمودار ہوا اور کچھ روایات اور کتابوں کے مطابق یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ایک انڈہ نمودار ہوا پھر اِس میں سے سورج نکلا (جسے یہ لوگ سورج دیوتا مانتے ھیں)۔ اُن کے نزدیک اُس وقت یہ اُنکا سب سے اہم دیوتا تھا جسے وہ لوگ "رے" کہتے تھے اور بادشاہ کو سورج دیوتا کا بیٹا ( یعنی رے کا بیٹا ) مانتے تھے۔ بھر سورج دیوتا کے چار بچے پیدا ہوئے جن کہ نام اور کام زیل ھیں۔

نمر ا :۔ جیب
نمر2 :۔ شو
نمر3:۔ ٹیفنٹ
نمر4:۔ نٹ

اُن کے کام:۔
پھر جیب (جو کہ زمین بنا) نے اپنے قدم مضبوطی سے جما ئے اور پھر شو اور ٹیفنٹ ( جو فضا بنے ) نے اپنی بہن نٹ کو اوپر اُٹھایا اور پھر اسطرح انکی بہن نٹ جس کو سب نے مل کر اوپر آٹھایا تھا وہ آسمان بنی۔

   پھر جیب اور نٹ کے چار بچے ہوئے اُن بچوں کے نام نام زیل ھیں۔

نمر ا :۔ اُسائرس
نمر2 :۔ آئیسس
نمر3 :۔ نیفیتھس
نمر4:۔  سیتھس

-:اُسائرس کا قتل
                   سیتھس جو کہ اپنے بھائی اُسائرس کی شان و شوکت سے بےحد جلتا تھا ایک دن موقع پا کر اُسے قتل کر دیا اور پھر اُس کے جسم کے بےحد ٹکڑے کئے اور اُنہیں مختلف جگہوں پر دفن کر دیا۔

اُسائرس کی بیوی:ـ
                     آئیسس جو کہ اُسائرس کی بیوی تھی اُس نے پتا چلنے پر اپنے خاوند اُسائرس کے جسم کے ٹکڑوں کی تلاش کی اور پھر اُن کو جمع کیا اور اُسائرس کو دوبارہ زندہ کرنے کی بہت کوشش کی مگر سب بے سود رہا۔ روایات سے یہ بات سامنے آئی کہ اُسائرس دوسری دنیا میں جا کر مردوں کا خدا بن گیا۔ اِسی کارن اُسائرس کو مردوں کا دیوتا کہا جاتا ہے۔

 

 

 

Weitten  By :

Usman-Annex

Blogger :- Filmannex

Previous Blog Posts :- http://www.filmannex.com/usman-annex/blog_post

 

 



About the author

usman-annex

Hye.. This is Usman.. Am doing Bs in Mechanical.. And Blogger at FilmAnnex..

Subscribe 0
160