غربت

Posted on at


تیسری دنیا کا سب سے اہم اور بڑا مسئلہ غربت ہے ان ملکوں میں مسلم ممالک کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ غربت ایک نہایت اہم سماجی مسئلہ ہے۔ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے اس لحاظ سے اس کی معیشت بھی ترقی پذیر ہے۔ اگر ہم اپنی تاریخ پر ، نظر ڈالے تو قیامِ پاکستان کے آغاز سے ہی ہماری حالت پسماندہ تھی۔ پاکستان کی ابتدائی مشکلات میں سے ایک اہم مشکل غربت اور اقتصادی ناہمواری تھی۔ قیامِ پاکستان کے بعد جو معاشی پالیسیاں مرتب کی گئی وہ بھی سود مند ثابت نہیں ہو سکیں اور نتیجہ یہ ہو اکہ غربت اور بڑھتی چلی گئی۔


 



 


غربت اور معاشی مشکلات پاکستان کو ورثے میں ملی تھیں۔ اور اس پر ناپائیدار معاشی پالیسیوں نے ان مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔ آج بھی ہماری 70 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے ۔ روز بروز پاکستانی معیشت پر غیر ملکی قرضوں کو دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ ایسی وجہ سے ٹھوس معاشی اقدامات نہیں کیے جا رہے ہیں۔ غربت میں اضافہ کی ایک اہم وجہ بیروزگاری بھی ہے۔ پاکستانی معیشت ترقی پذیر ہونے کی وجہ سے پاکستان میں بیروزگاری عام ہے۔ پاکستان کی تقریباً 27.46 فیصد آبادی کمانے والے افراد پر مشتمل ہے۔ جب کہ 72.54 فیصد آبادی بے روزگار ہے اس کے برعکس ترقی یافتہ ممالک میں کمانے والے افراد کی آبادی 60 فیصد پر مشتمل ہے۔ اس سے واضح ہو جاتا ہے کہ پاکستانی معیشت غربت کا شکار ہے۔


 



 


اگر پاکستان میں روزگار کے مناسب مواقع پیدا کیا جائیں تو غربت ختم ہو سکتی ہے اورملک ترقی کر سکتا ہے۔ 
پاکستان معاشی طور پر طبقات میں منقسم ہے۔ دولت کی غیر منصفانہ تقسیم بھی غربت میں اضافہ کا باعث ہے۔ اس غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوتا چلا جا رہا ہے۔ غریب دن بدن مشکلات و مسائل اور سرمایہ کی قلت کا شکار ہو رہا ہے اور امیر وساعل پر قابض ہوتا جا رہا ہے۔ دونوں متضاد طبقوں میں خلیج بڑھتی چلی جا رہی ہے جس سے معاشی اور سماجی مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ غربت اور ناکافی وسائل کی وجہ سے ہمارے ہاں تعلیم کی کمی اور ناموزوں صحت جیسے مسائل بھی جنم لے چکے ہیں۔


 



 


ایک اور اہم مسئلہ جو غربت کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے وہ ہے فرقہ ورایت اور دہشت گردی ہے۔ غربت اور بے روزگار نوجوان پیسوں کی خاطر لوگوں کی جان لینے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔ غربت کرپشن کو جنم دیتی ہے اس لعنت کو اگر اپنے معاشرے سے ختم کرنا ہے تو اس کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے پڑے گے ۔ ایسی پالیسیاں بنانی پڑے گی جس سے غربت کا سدِباب ہو سکے



About the author

STariq

Like to write on social issues

Subscribe 0
160