بچہ چوری کیوں کرتا ہے

Posted on at


بچہ چوری کیوں کرتا ہے


 



 


اکثر اوقات نچوں میں چوری کی عادت ہوتی ہے اس کی بہت ساری وجوہات ہوتی ہیں جن کو ہم نوٹ نہیں کرتے اور سوچتے ہیں اس میں یہ عادت کہاں سے آگئی بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ وہ ایسا کرتے اپنے کسی قریبی کو دیکھتے ہیں اور اس کام کو برا نہیں سمجھتے اور یہ حرکت کرتے ہیں اور ایک بات اور بھی ہے کہ ماں باپ اپنے بچوں کو کسی ملازم یا ملازمہ کے پاس چھوڑ جاتے ہیں تو وہ یا تو ان کو کرتے دیکھتا ہے یا وہ بار بار اس کو اس کی من پسند چیز سے منع کرتے ہیں تو وہ یہ حرکت کرتا ہے۔


 



 


پہلی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ بچہ احساس کمتری کا شکار ہوتا ہے والدین نچے کو پیسے یا اس کے مطلب کی چیز نہیں دہتے وہ پہلے تو ماں باپ سے وہ چیز مانگتا ہے اور دوسرے بچوں کے پاس وہ چیز دیکھتا ہے جب والدین اس کی بات پر غور نہیں کرتے تو وہ یہ حرکت کرتا ہے۔


 



 


دوسری وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ بعض دفعہ بچوں کی صحبت بری ہوتی ہے اس کے کسی دوست کو اس کام کی عادت ہوتی ہے اور جب وہ اس کے پاس اسطرح کی چیزیں دیکھتا ہے تو وہ سوچتا ہے کہ اس کے پاس بھی اس کی طوح ڈھیر ساری چیزیں آ جائیں گی تو وہ چوری جیسا راستہ اپناتا ہے اس لیے بچوں کے دوستوں کو ملنا چائیے کہ وہ کس طرح کے ہیں اور وہ کس طرح کی باتیں کرتے ہیں۔



About the author

160