کفن کی جیب نھیں ھوتی

Posted on at


یہ بلاگ میں ان لوگوں کے لئے لکھ رہا ہوں جن پر اللہ کا بہت بڑا کرم ہے یعنی انھیں زندگی کی ساری ضروریات میسر ہیں اور ان کے پاس اللہ کا اتنا دیا ہوا ہے کہ اگر وہ چاہیں تو وہ کسی غریب بھائی کی مدد بھی کر سکتے ہیں، لیکن وہ صرف اپنے بینک بیلنس بھر رہے ہیں، اور اللہ کے دئیے ہوے اس مال میں سے اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے، میں ان لوگوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آپ کا جمع کیا ہوا یہ مال ہرگز آپ کے ساتھ واپس نہیں جائے گا کیونکہ کفن کی جیب نہیں ہوتی۔ اور جو لوگ اللہ کی راہ میں مال خرچ نہیں کرتے ان کے لیئے قرآن میں سخت عزاب کی خبر سنائی گئی ہے۔

 

جب انسان مرتا ہے تو اس کے شہنشاہوں والے کپڑے اتار کر ایک سادہ سا ان سلا سفید جوڑا (کفن) مردہ جسم پر باندہ دیا جاتا ہے، اس کپڑے پر جیب بھی نہیں ہوتی کہ انسان بولے کہ مرنے کے بعد بھی وہ اپنا جمع کیا ہوا مال اپنے ساتھ لے کر جائے گا۔ ہر گز نہیں، انسان نے اس فانی دنیا کو چھوڑ کر اکیلے اپنی اندھیری قبر میں جانا ہے۔ انسان کے ساتھ کچھ بھی نہیں جائے گا صرف جائیں گے تو اعمال (اچھے اور برے دونوں)۔ جس شخص نے تو دنیا میں اچھے اعمال کیئے ہوں کے تو اس کے ساتھ قبر میں اس کے اچھے اعمال جائیں گے اور اسے جہنم سے بچائیں گے، لیکن جس نے دنیا میں برے اعمال کئیے ہوں گے یعنی حقوق اللہ اور حقوق العباد پورے نہ کئیے ہوں گے اور صرف دنیا کے تقاضوں کو ہی پورا کیا ہو گا تو اس کا ٹھکانا صرف اور صرف جہنم ہے۔

 

میرے پیارے بھائیو اور دوستو! حقوق اللہ تو اللہ معاف کر ہی دے گا لیکن حقوق العباد اللہ اس وقت تک معف نہیں کر سکتا جب تک بندہ خود نہ معاف کرے۔ نماز، روزہ اور حج تو حقوق اللہ ہیں ان میں کوتاہی تو شاہد اللہ معاف کر ہی دے کیونکہ وہ غفور و رحیم زات ہے۔ لیکن زکوٰۃ بندوں کا حق ہے اس میں کوتاہی کی گنجائش نہیں کیونکہ یہ اللہ بھی اس وقت تک معاف نہیں کر سکتا جب تک بندہ خود معاف نہ کرے۔ پس اللہ نے اگر ہم پر فضل کیا ہے تو ہمیں بھی چاہئیے کہ اس کا شکر ادا کریں اور اس کے دئیے ہوئے اس مال میں سے اس کی راہ میں خرچ کریں۔ کیونکہ اس عارضی مال کو سنبھالنے کا کوئی فائدہ نہیں ھے، چند تو دن کی زندگی ھے۔

 

ہمیں چاہئیے کہ اللہ کے دئیے ہوئے اس مال کو مستحقین تک پہنچا کر اس مال سے فائدہ اٹھائیں اور اپنا نیکیوں کا اعمال نامہ بھاری کریں۔



About the author

zainbabu

My name is zain ul abidin. I am a player of gymnastic and karate. i joined bitlanders at 11th jan 2014.

Subscribe 0
160