پاکستان کی ثقافت

Posted on at


پاکستان کی ثقافت بوہت پرانی ہے .پاکستان کی ثقافت میں پرانے زمانے کے لوگوں کی ثقافت کے رنگ نمایاں نظر اتے ہیں پاکستان میں جو جو ثقافتی پہلو مشہور ہیں ان ممیں تعمیرات ،لباس ،زیورات ،کھلونے اور تجارت وغیرہ بہت مشہور ہیں .موجودہ ثقافتی خصوصیت تقریباً ہر پاکستانی شہری میں ہمیں نظر اتے ہیں .کوئی بھیپاکستانیو اس حقیقت سے انکار نہیں کر سکتا کہ اس میں یہ ثقافت موجود نہیں ہے .


                         


  وادی سندھ کی تھذیب و ثقافت بھی پاکستان میں ہی موجود ہے .اور یہ بات پاکستانی قوم کے لئے قابل فخر ہے کہ ان کی تہذیب کا آغاز ان علاقوں سے ہی ہوا .وادی سندھ کی تہذیب اس وقت ڈسکور ہی جب سر جان مارشل نے ١٩٢٢ میں پاکستان کے دو مختلف شہروں میں کھدائی کی .انھوں نے صوبہ سندھ کے شہر مھنجوداڑو میں کھدائی کی اور اسی دوران انھوں نے یہ سلسلہ پنجاب کے ایک شہر ہڑپہ میں بھی شروع کیا .انھوں نے دونوں شہروں میں کھدائی کے دوران دو با وقار اور منظم شہر دریافت کیے .کہا جاتا ہے کہ وادی سندھ کی تہذیب تقریباً ٥٠٠٠ ہزار سال پرانی ہے اور ٢٥٠٠ سال پہلے تباہی کا شکار ہو گئی .دریافت کے گئے دونوں شہر دریا کے قریب واقعہ تھے .گمان ہے کہ یہ دونوں شہر سیلاب کی تباہی کی وجہ سے برباد ہوئے ہیں .دونوں شہروں میں باقاعدہ طور ور گھر، سڑکیں ،مارکیٹیں اور دوسری ضروری اشیا موجود تھیں .


                 


    یہیں سے ہی پاکستان کی اصلی تہذیب و ثقافت کا آغاز ہوا ہے .جو کہ پاکستان کے لوگوں میں پایا جاتا ہے .موجودہ دور میں لوگوں کی مصروفیات کی وجہ سے لوگ آہستہ آہستہ اپنی تہذیب کو بھولتے چلے جا رہے ہیں .سندھ حکومت نے سندھ فیسٹیول کروا کر وادی سندھ کی تہذیب کو دوبارہ سے اجاگر کیا ہے امید کرتے ہیں کہ سندھ حکومت آئندہ سالوں میں بھی پاکستان کی قدیم تہذیب و ثقافت کو جاری رکھے گی .




About the author

160