بنوں میڈیکل کا جغرافیہ

Posted on at


بنوں میڈیکل کالجکے محل وقوع کے بارے میں اتنا کہا جا سکتا ہے کہ میڈیکل کالج بنوں میں واقع ہے۔ اب بنوں کہاں واقع ہے اسکا پکا پتہ نہیں ہمارے کالج کی کی مستطیل عمارت کو چاروں اطراف سے دیواروں اور مشکلات نے گھیر رکھا ہے۔ مشکلات تو کم ہو رہی ہیں پر پر دیواریں اب تک قائم ہیں اور باقی کب تک قائم رہیں گی اس کا پتا نہیں۔ کالج کے مشرق میں چند پرانے گھر مغرب میں سیکنڈ ائیر ساکین کا ایک ہاسٹل جبکہ شمال میں ایک پولیس سٹیشن کم اور غوری کا قلعہ زیادہ لگتا ہے۔

بی ایم سی کی آبادی اتنی ہی تیزی سے ترقی کر رہی ہے جس طرح محکمہ خاندانی منصوبہ بندی کی نثر سے بچا ہوا خاندان ترقی کرتا ہے۔ یعنی سالہا سال ترقی کر رہا ہے۔ بی ایم سی کی آبادی پہلے سال سو تھی جبکہ دوسرے سال دو سو ہوگئی ہے۔ بی ایم سی کی آبادی میں لڑکے لڑکیاں بڑے بوڑھے بوڑھیاں سب شامل ہیں۔ بعض طلبا و طالبات کو دیکھ کر اسکا یقین بھی ہو جاتا ہے۔ بی ایم سی کی آب و ہوا پورا سال یکساں نہیں رہتیں۔ بی ایم سی کی ہوا شدید قسم کی ہے۔

بی ایم سی کی دو شیزائیں وقتاً فوقتاً تبدیل کرتی رہتی ہیں اگر سخت گرمی کے موسم میں کوئی لڑکی موٹے کپڑے کا سکارف پہن کر آجاۓ تو لڑکوں کے چہروں پر اے سی میں بیٹھے بیٹھے پسینے آ جاتے ہیں۔ جیسا بھی ہو بی ایم  سی کی اندرونی آب و ہوا بیرونی آب ہوا سے کئی گنا بہتر ہے۔ بی ایم سی کے موسم کی طرح بی ایم سی کی طلبا و طالبات کی عادات بھی یکساں نہیں ہیں۔ اکثریت طلبا و طالبات کی پڑھائی سے جان جاتی ہے۔ اسلیئے جو کلاس توڑی سی بورنگ لگے اور ٹیچر تھوڑا سادہ لگے تو کلاس سے نکل آتے ہیں کالج کی کینٹین میں جا کر پیٹ کی آگ بجھاتے ہیں۔



About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160