معاشرے کے غلط رویوں کے بچوں کی زندگی پر اثرات حصہ اول

Posted on at


بچے ہمارے معاشرے کا ہی ایک حصہ ہیں یہ معصوم اور چھوٹے بچے جنھیں ہم اکثر نظر انداز کر دیتے ہیں ہماری توجہ کے حق دار ہوتے ہیں۔ یہ بچے چھوٹے ہونے کے ساتھ ساتھ کچے ذہنوں کے بھی مالک ہوتے ہیں ان کے معصوم اور چھوٹے ذہن اس بات کو نہیں سمج سکتے کہ ان کے لیے کیا غلط ہے اور کیا ٹھیک ہے۔ اور ہمارے معاشرے کے کچھ غلط قسم کے لوگ بچوں کی اس معصومیت کا اچھا خاصا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ وہ ان کے ذہنوں میں اچھائی کی جگہ برائی کو بڑھنے کا موقع دیتے ہیں۔



 


وہ ان کو غلط قسم کے کام سیکھاتے ہیں مثلاً چوری کرنا، جیب کاٹنا، لڑائی جگڑا کرنا وعیرہ۔ وہ لوگ ان بچوں کے ذہنوں کو چھوٹے ہوتے ہی خراب کر دیتے ہیں۔ اور ان بچوں کو ہمیشہ کے لیے برائی کے اندھیروں میں دھکیل دیتے ہیں۔ ان بچوں کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا معاشرے کے یہ غلط لوگ ان بچوں کی زندگی تباہ و برباد کر دیتے ہیں۔


 


 



بچے کے اردگرد بھی کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو غلط قسم کے رویوں کے مالک ہوتے ہیں۔ وہ ہر بات غصے سے کرتے ہیں اور اپنے ارد گرد کے لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتے بچہ جب ان لوگوں کے غلط قسم کے کے کام کرتے دیکھتے ہیں تو وہ باتیں بھی بچوں کے ذہنوں پر اثرات کرتی ہیں اور یہ غلط اثرات بھی بچے کے ساتھ ساتھ پروان پاتے ہیں پھر ایک دن آتا ہے کہ بچہ اپنے غصے اور غلط رویوں پر قابو نہیں پا سکتا اور پھر معاشرے میں یہ شخص ایک بری شکل اختیار کر لیتا ہے۔


جاری ہے۔



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160