ایلوویرا

Posted on at




ایلوویرا جسے عرف عام میں گھیکوار بھی کہا جاتا ھے ایک قدرتی جڑی بوٹی ھے۔ اور آجکل قریباً ھر گھر میں موجود بھی ھوتی ھے۔ یہ ایک ایسا پودا ھے جس کے بے شمار فوائد ہیں۔ بے شمار خوبیوں کا حامل یہ پودا گہرے سبز رنگ کا ھوتا ھے۔ اس کی چوڑائی نیچے سے دو یا تین انچ ھوتی ھے۔ اور اوپر سےیہ نوکدار ھوتا ھے۔اس کی دونوں سائیڈوں پر باریک کانٹے ابھرے ھوتے ہیں۔ اوپر سے چھلکا سبز رنگ کا ھوتا ھے جبکہ اس کے اندر ہلکے گولڈن رنگ کا جیلی نما مواد ھوتا ھے۔ جس کا ذائقہ بہت کڑوا ھوتا ھے۔



اس کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ھے۔ بعض لوگ اس کا سالن بنا کر کھاتے ہیں۔ بعض لوگ اس کا جوس پینا پسند کرتے ہیں۔ اور اکثر لوگ اس سے مختلف قسم کے حلوہ جات بنا کر استعمال کرتے ہیں۔یہ بہت سی بیماریوں کے لئے مفید ترین چیزھے۔



حسن کی حفاظت کے لئے بھی ایلوویرا ایک بہترین چیز ھے۔ آجکل گرمی کے باعث جلد جھلس جاتی ھے۔ اس قسم کی جلد کے لئے ایلوویرا ایک مفید چیز ھے۔ چہرے کو ٹھنڈے پانی سے اچھی طرح دھو کرایلوویرا جیل کا مساج کیا جائے تو یہ جھلسی ھوئی جلد کو بہت فائدہ دیتا ھے۔



اکثر خواتین کی جلد بہت زیادہ چکنی ھوتی ھے چکنی جلد پر پھوڑے پھنسیاں بھی زیادہ نکلتے ہیں۔ ان خواتین سے گزارش ھے کہ صبح شام بیسن سے منہ دھونے کے بعد ایلوویرا جیل لگائیں۔اور پھر اس کا شاندار رزلٹ دیکھیں۔


.


چہرے کے دانوں کے لئے ایلوویرا کا دو تین انچ کا ٹکڑا لے کر اس کے چھوٹے چھوٹے پیس کاٹ کر آدھا کپ پانی میں بھگو دیں اور صبح کو یہ پانی چھان کر پی لیں۔ حیرت انگیز رزلٹ ملے گا۔



ایلوویرا کے استعمال سے چہرے کی چھائیاں بھی ختم ھو جاتی ہیں۔ یہ قدرت کی طرف سے عطا کردہ قیمتی پودا ھے جسے استعمال کر کے ھم خوبصورت بن سکتے ہیں۔ اس پودے کو لگانا بھی نہایت آسان ھے آپ اسے چھوٹے گملوں میں بھی لگا سکتے ہیں۔ یہ ھر جگہ بآسانی اگ آتا ھے۔ اس لئے آپ بھی اسے گھر میں لگا کر اس کی بے شمار خوبیوں سے مستفید ھو سکتے ہیں۔




About the author

160