(ماتحتوں سے کیسے کام لیا جائے؟ (حصہ اول

Posted on at


سب کو امتیازی خواہشات، توقعات اور مفادات متحرک کرتے ہیں، محدود حقائق کی بنیاد پر رجحانات اور اقدار کی قوت متحرکہ پر اثرانداز ہوتی ہے۔ اپنی کتاب لیڈر شپ اینڈ موٹیشن میں جان ایڈئیر نے رائے ظاہر کی ہے کہ جو لوگ دوسروں کو متحرک کرنے کے خواہش مند ہیں ان کو لازمی طور پر پہلے ان کے مخاطب لوگوں کی ضروریات اور اس امر کو سمجھنا ہو گا کہ وہ کس طرح کے برتاؤ کی توقع رکھتے ہیں۔

مصنف نے دلیل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب اپنے ذاتی مفاد کے تحت متحرک ہوتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہمارے کام کو اہمیت دی جائے۔ لوگوں سے ان کی خواہشات کے مطابق رابطہ رکھنے کا فن سیکھ کر دوسروں کو متحرک کرنے کی قابل قدرت قوت حاصل کی جا سکتی ہے اور اسی لئے خواہ وہ آپ ساتھی ورکرز ، اہل خانہ یا دوستوں کو ترغیب دینے کی سطح تک پہنچنے کے خواہشمند ہوں آپ کو دیکھنا ہو گا کہ وہ کیا چاہتے ہیں، ان کی شخصیت میں پسند کا کون سا پہلو ہے ؟ ان میں دوسروں سے بیان کرنے کا رجحان کیا ہے؟ وہ عام طور پر اپنی خوہشات کا اظہار کس طرح کرتے ہیں ؟ جن لوگوں کا آپ سے واسطہ پڑتا ہے انہیں درج ذیل 6 کیٹگریز میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔

خود مختاری کی ضرورت: یہ اپنے ملازمین پر قابو پانے کے لئے ایک ضرورت ہے اور ایک ہنگامی عنصر بھی بن سکتی ہے۔ ایسی شخصیت کے مالک افراد اکثر خود پر انحصار کرنے والے اور ذاتی مقاصد کے لئے متحرک ہوتے ہیں جبکہ ہو اپنے پسندیدہ شیڈول کے تحت ہی کام کرنا پسند کرتے ہیں۔ آپ اس قسم کے افراد کا نٹس لیں گے جن کی سوچ آزادانہ اور تخلیقی ہوتی ہے جبکہ وہ ایک متعین رخ پر نہیں سوچتے۔

انہیں متحرک کرنے کے لئے انہیں اپنے وقت اور اپنی راہ میں آزادی کی ضرورت ہوتی ہے، اگر آپ اس فطرت کے حامل کی شخص کے ساتھ کام کر رہے ہیں تو یاد رکھیں کہ انہیں مخصوص حدود میں رکھ کر کام کرنے کے لئے کہا گیا تو انہین آگے بڑھنے سے روک دے گی۔

قوت کی ضرورت: طاقت کی ضرورت کسی چیز کی اہمیت اور اثر و رسوخ کو اجاگر کرتی ہے ایسے لوگ جو کنٹرول حاصل کرنے اور سبقت لے جانے کی خواہش رکھتے ہیں اور اپنے مقاصد کا حصول چاہتے ہیں اگر ان لوگوں کو حوصلہ افزائی کی جائے تو وہ مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔



About the author

shakirjan

i am shakir.i have done BS (HONORS) in chemistry from pakistan.i know english,pashto and urdu.I love to write blogs.

Subscribe 0
160