لڑکیوں کی تعلیم میں رکاوٹیں۔۔۔۔۔!۔

Posted on at


 لڑکیوں کی تعلیم میں رکاوٹیں۔۔۔۔۔!۔




گھر کے باہر عورتوں کی تعلیم اجرتی روزگار اور زراعت دونوں کی پیداوار میں اضافہ کرتی ہے اور عورتوں کو سیاسی عمل میں بامعنی حصہ لینے کے قابل بناتی ہے۔ یہ طے شدہ امر ہے کہ تعلیم لیبر مارکیٹ میں لوگوں کے لئے مفید ہوتی ہے کیونکہ اس سے بلند آمدنی والے پیشوں میں قدم رکھنا آسان ہو جاتا ہے اور پیشے کے اندر بھی آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے۔




زراعت کے سوا تمام پیشوں میں تعلیم اور مہارت دونوں کےمعاشی فوائد مردوں
کے مقابلے میں عورتوں کے لئے زیادہ ہیں۔ نیز تعلیم کے ساتھ صنفی فرق تیزی سے کم ہوتا ہے جس سے صنفی مساوات کو فروغ ملتا ہے۔




پالیسی کی سطح پر متعدد کوششوں کے باوجود خاندان، کمیونٹی اور اسکول سے متعلق متعدد عوامل ہیں جو تعلیم تک لڑکیوں کی رسائی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ ان عوامل کے خاتمے اور ان کی شدت کم کرنے سے لڑکیوں کی تعلیم میں مدد ملے گی۔ طلبی حوالے سے دیکھا جائے تو غربت، والدین کی تعلیم اور گونا گوں سماجی اور ثقافتی عوامل لڑکیوں کے داخلے، حاضری اور تعلیم جاری رکھنے کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔




رسدی حوالے سے دیکھا جائے تو اسکولوں کا فقدان، نا کافی انفراسٹر کچر، خواتین ٹیچروں کا فقدان یا غیر حاضری اور تدریس کا ناقص معیار لڑکیوں کی تعلیم میں رکاوٹ ہیں۔


 



About the author

eshratrat

i really like to write my ideas

Subscribe 0
160