امریکہ افغانستان سے واپسی کے لئے نت نئی شرائط۔۔۔!!۔

Posted on at


امریکہ افغانستان سے واپسی کے لئے نت نئی شرائط



جوں جوں 2014 قریب آتا گیا امریکہ افغانستان سے واپسی کے لئے نت نئی شرائط بھی سامنے لاتا رہا ۔ اس سلسلے میں یہ بات بھی بغیر کسی ہچکچاہٹ کے کہی جاسکتی ہے کہ امریکہ اپنے ہدف کے لئے کسی بھی حد تک اپنے موقف کو نرم کر سکتا تھا اور وہ شرائط جو اسے کل تک نامنظر تھیں انہیں وہ پوری مستعدی سے ماننے پر بھی آمادہ ہو گیا۔




اس سلسے کی ایک نئی لڑی امریکہ کی طرف سے 2014 کے بعد کی تو سردست کوئی واضح بات نہیں کی گئی البتہ پاکستان کی مشرکی سر حادات پر جو کچھ ہوا تھا اس کے بعد کم از کم امریکہ نے وقتی طور پر یہ محسوس کر لیا تھا کہ افغانستان میں پاکستان کا کردار قطعی طور پر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ اس لئے مشرکی سرحد پر ہونے والے ہندوستانی چیرہ دستیاں انہیں اس قدر مہنگی پڑیں کہ امریکہ کو پاکستان سے پھر "انسیت" ہونے لگی۔




ویسے بھی پاکستان نے اپنے موقف کو نرم کرتے ہوئے جس انداز سے یکے بعد دیگرے افغان طالبان رہنماؤں کو رہا کیا، اس طرح ایک طرف تو اس قسم کا نرم گقشہ تھا تو دوسری طرف مشرقی سرحد نے حالات کو بھی تبدیل کردیا اور ان واقعات کی وجہ سے پاکستان کو بھی پھر سے اپنی انڈیا سنٹرل پالیسی کے بارے میں ٹھوس جواز مل گیا اور اس کے علاوہ بعض دیگر محرکات نے نل کر حالات کوپاکستان کے حوالے سے مزید ہموار کر دیا۔ جس کی بنیاد پر امریکہ کی جانب سے افغان مسئلہ میں بالآ آخر پاکستان کو مفاہمتی عمل میں مایاں کردار دینے پر عملی اقدامات کی طرف بات چل نکلی۔  



About the author

qamar-shahzad

my name is qamar shahzad, and i m blogger at filamannax

Subscribe 0
160