گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ملتان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پارٹ ٤

Posted on at


ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی کا ڈیپارٹمنٹ دوسرے کیمپس میں جو کہ مین کیمپس کے مخالف بنا ہوا ہے یہ ڈیپارٹمنٹ بہت بڑا ہے اس کا رقبہ تقریبا چار ایکڑ ہے اور اس کی عمارت ڈبل سٹوری ہے اس میں ٹیکسٹائل سے متعلق ہر چیز دستیاب ہے جس پر طلبا ہنر سیکھتے ہیں اس کے سولہ بڑے کمرے ہیں اور تقریبا پانچ لیبز ہیں جن میں



 


.پریکٹیکل کے آلات دستیاب ہیں اس کی عمارت بھی بہت شاندار بنی ہوئی ہے اس میں کنکریٹ اور سیمنٹ استعمال کیا گیا ہے۔جس کی وجہ سے عمارت خوبصورت نظر آتی ہے



اس عمارت میں تین آفس ہیں جن میں اے سی لگے ہوے ہیں اور اس عمارت میں بھی میٹرک وغیرہ کے پیپرز ہوتے ہیں اس کیپمس کا رقبہ تقریبا دس ایکڑ ہے اور اس کیمپس کے بیک سائِڈ پر ٹیکنالوجی کالج کا ہوسٹل بھی اس ہوسٹل کا رقبہ تقریبا سات ایکڑ ہے اور اس ہوسٹل میں ایک بڑا گراسی پلاٹ بھی ہے جس میں ہوسٹل کے



 


رہنے والے طلبا صبح سویرے ورزش کرتے ہیں اور شام کے ٹائم شہری اس گرائند میں کرکٹ فٹبال کے میچ کھیلتے ہیں یہاں پر اکثر اوقات ٹورنامنٹ بھی کرواے جاتے جس میں بہت سی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں



ہوسٹل میں تقریبا پندرہ سو طلبا رہائش پزیر ہیں اور اس ہوسٹل کے تقریبا دو سو کمرے ہیں ہر کمرے میں تین طلبا رہتے ہیں اور اس ہوسٹل میں زیادہ تر طلبا شمالی علاقہ جات سوات خیبر ایجنسی شمالی وزیرستان سے اس کالج میں پڑھنے اے ہوے ہیں ان علاقوں میں فنی تعلیم کی نہ ہونے کی وجہ سے یہ طلبا یہاں پر تعلیم حاصل



کرتے ہیں ان کی رہائش کا خرچہ حکومت پاکستان ادا کرتی ہے اس کالج کے ہوسٹل کے تمام کمرے کھلے اور ہوا دار ہیں اس ہوسٹل میں ایک سیکورٹی گارڈ بھی ہے اور ایک  ہوسٹل وارڈن بھی ہے جو کہ ہوسٹل میں رہنے والوں کے مسائل سنتا ہے اور ان کو حل کرتا ہے




About the author

160