مارچ 23 تجدید عہد کا دن

Posted on at


مارچ 23 تجدید عہد کا دن

قائداعظمؒ کے فعل وا قول میں کوئی تضاد نہیں تھا ،آپؒ کو قدرت نے خداداد صلاحیتوں سے نوازہ تھا۔ آپ کی اخلاقی  جرات و بہادری تدبر اور اخلاص سے مملکت خدادار پاکستان جمہوریہ کا قیام قراداد پاکستان کے ٹھیک سات سال بعد عمل میں آیا۔ علامہ محمد اقبال کے خوابوں کی تعبیر ، پاکستان کا قیام کا حصول بندوق کی گولی سے  نہیں ملا بلکہ قائداعظمؒ کی بےباک قیادت، اور برصغیر کے مسلمانوں کی بے مثال قربانیوں کی بدولت جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سیاسی کارکن، طلبہ، علماء اور صحافی شامل تھے کی جدوجہد و قربانیوں سے متحدہ برصغیر کو تقسیم ہونا پڑا۔  اس مملکت کا قیام کا عمل یقینی طور پر جمہوری تھا جو بابائے قوم کی مخلصانہ اور تدبرانہ قیادت کی بدولت ممکن ہوا۔

آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے اور اپنی تمام پچھلی کوتائیاں ، غفلتیں کو پیش نظر رکھ کر ان کوتائیوں کو دور کرنے کا دن ہے۔ بطور ایک قوم کے ہمیں   اپنی پچھلی کاردگی کا جائزہ لینا چائیے اور دیکھنا چائیے ہم نے اپنی قومی زندگی کے سفر میں کیا کھویا کیا پایا۔ آج کا دن یوم احتساب اور یوم تجدید کا دن ہے۔ ہم سب کو اس مقصد کے لئے کوشاں ہونا چاہیے جس مقصد کے لئے یہ ملک حاصل کیا گیا تھا۔ نظریہ پاکستان اور قیام پاکستان کا نعرہ اتحاد، ایمان اور تنظیم تھا۔

یہی اصول کسی قوم کی بقا کا ضامن ہوتا ہے۔ فلاحی مملکت کے لئے ایثار و قربانی کا جذبہ پیدا کرنا ہوگا۔ آج ہمیں وہی جذبہ درکار جو قیام پاکستان کے وقت تھا جس میں ہندوؤں اور انگریزوں کو گھنٹنے ٹیکنے پڑے۔ ذاتیات کوہٹا کر قومی مفادات کو مقدم رکھنا ہو گا۔ درست وقت پر درست فیصلے کرنے ہو گے اور کوہتاہوں کا ازالہ کرنا ہو گا اور پاکستان کو ان بحرانوں کے گرداب سے نکالنا ہو گا تا کہ اس کے باسی اپنی زندگیاں باوقار اور باعزت طریقے سے گزار سکے۔ آج یہ دعا ہے ، خدا ہمارے ملک کو قائداعظم جیسی منفرد شخصیت جیسا کوئی مخلص، جرات مند تدبرانہ ذہن والا لیڈر اور حکمران عطا کر دے۔

 

 

 

 

 

 



160