ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک۔

Posted on at


اٹھارویں صدی کے صنعتی انقلاب نے دنیا کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا ایک طرف تو وہ ملک ہیں جن کی پیداواروں میں تیزی سے اضافہ ہوا ۔ اور لوگوں کا معیارِ زندگی بلند ہوا لیکن دوسری طرف وہ ممالک تھے جن کا معیار زندگی پست ہوتا گیا ۔



امیر اور خوشحال ممالک جن میں امریکہ ۔ کینیڈا ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ وغیرہ شامل ہیں ترقی یافتہ ممالک کہلاتے ہیں ۔ ان ممالک کیلیے آج کل شمال کی اصطلاح استعمال کی جاتی ھے ۔جبکہ ایشیا ، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے ممالک جیسے پاکستان ، ہندوستان ، بنگلہ دیش ، برازیل ، سوڈان وغیرہ کی لیے ترقی پذیر ممالک کی اصطلاح استعمال کی جاتی ھے اور جنہیں آج کل جنوب کہتے ہیں



۔ شمال کے پاس دنیا کی کل آمدن کا ۴/۵ ھے ۔ جبکہ ان کی آبادی دنیا کی آبادی کا ۱/۵ ھے ۔ جنوب میں اوسط عمر بمشکل ۵۰ سال ھے جبکہ شمال میں اوسط عمر ۷۰ سال ھے ۔جنوب میں ۵ بچوں میں سے ایک بچہ ۵ سال کی عمر سے پہلے ہی فوت ہو جاتا ھے ۔یاں پر ہر سال پانچ لاکھ افراد بھوک سر مر جاتے ہیں جبکہ دس ملین افراد کم غذائی معیار کا شکار ہیں



۔ شمال میں ایک شخص کی کم از کم تعلیم سکینڈری ھے ۔ جبکہ جنوب میں ۵۰٪ آبادی کو پڑھنے لکھنے کا موقع ہی نہیں ملتا ۔



About the author

SZD

nothing interested

Subscribe 0
160