پاکستان میں صفائی ستھرائی کے حالات

Posted on at


آج میں اپنے اس بلاگ میں پاکستان کی صفائی ستھرائی کے کچھ حالات بیان کروں گا.پاکستان میں اول تو یہ کہ صفائی کا خیال رکھا ہی نہیں جاتا.اور اگر صفائی رکھی بھی جاتی ہے تو وہ بھی کچھ اچھے علاقوں میں


 


مطلب یہ کہ صفائی کا تناسب بہت ہی کم ہے.کچھ دنو پہلے ہی میں نے یہ بات نوٹ کی کہ ہمارا علاقہ بھی پاکستان کے ان علاقوں کی طرح ہی ہے جہاں صفائی کا خیال اتنا خاص نہیں رکھا جاتا.ایک دن صبح کے وقت اٹھ کر میں کچھ سامان لینے بہار نکلا تو اچانک میں بہت حیران ہوا کے علاقہ کافی صاف ہوا پڑا تھا روڈ پر کوئی کچرا یا مٹی نہیں تھی اور روڈ کے ساتھ والی جگہیں بھی کافی صاف کی ہی تھیں.


 


مجھے ایسا لگا کہ یہعلاقہ ہمارا ہے ہی نہیں.لیکن کچھ ہی دیر بعد مجھے پتا لگا کہ آج یہاں سے جانا میاں محمد شہباز شریف صاحب نے گزرنا ہے.ان ک لئے ہی چوک پر پھول پودے لگے ہوئے تھے اور اتنی صفایی کی ہی تھیں.


 


میرا کہنے کا مقصد یہی ہے کہ ایک چیف منسٹر کے صرف گزرنے کے لئے تو اتنی صفائی کی جاتی ہیں اگر ایسا ہر روز ہو تو کتنا اچھا ہو یہ ہمارا پاکستان.ایسا نہیں ہے کے ہمیں اس پر کوئی اضافی خرچہ کرنا پڑے گا.ہمارے ملک میں ایک پورا محکمہ ہے جس کی ذمہ داری ہی یہی ہے کہ روڈ اور باقی جگہیں کی صفائی کرنا.جن کی یہ ڈیوٹی ہوتی ہے اور وہ اسی چیز کی تو تنخواہ لیتے ہیں.فرق صرف اتنا ہے کہ جو اس محکمے کے افسران ہیں وہ نہ خود اپنے فرض سے مخلص ہیں اور نہ ہی اپنے محکمے والوں کی ڈیوٹی کا خیال رکھتے ہیں. بس جیسا چل رہا ہے ویسا ہی چلنے دیتے ہیں جب کوئی منسٹر وغیرہ اتا ہے ٹیب ہی انکی دوڑیں لگتی ہیں.



About the author

160