غم انسانی زندگی کا حصہ ہوتے ہیں

Posted on at


انسان اس دنیا میں الله پاک کے نائب کی حثیت سے ہے یہ ایک بہت بڑھی نعمت ہیں الله پاک کا احسن ہے ہم پے کہ اس نے ہمیں یہ فضیلت سومپی ہے . اگر وہ چاہتا تو ہمیں بھی کسی بھی جانور کی شکل میں اس دنیا میں پیدا کر سکتا تھا لیکن اس نے ہم پر کرم فرمایا اور ہمیں ایک انسان کی حثیت سے یہاں بھیجا



پھر اس نے ہمیں بہت سی نعمتوں سے بھی نوازا ہے . جیسا کہ اس دنیا میں رہنا یہاں کھانا پینا اور بھی ہر چیز دی ہے . اس کے ساتھ ہی اس نے دے ہیں انسان کو غم . خوشی اور غم دو الگ الگ چیزیں ہیں اگر دیکھا جائے تو یہ بھی الله پاک کی نعمتوں میں سے ہی ہیں کیوں کے جب انسان خوش ہوتا ہے تو اس کا شکر ادا کرتا ہے . اور جب الله پاک اپنے کسی بندے کو پسند کرتا ہے تو اسے آزمائش میں ڈالتا ہے کوئی غم کسی بھی طرح کا اسے ملتا ہے اگر وہ بندہ اس آزمائش میں کامیاب ہو جاتا ہے تو اسے اور بہت سی نعمتوں سے بھی نوازا جاتا ہے


 



کیوں کہ انسان بہت نہ شکرا ہے یہ بھی اس کی ایک عادت ہے کہ جب وہ اس دنیا میں آتا ہے تو پھر اس کی رنگینیوں میں کھو جاتا ہے . اس کو یاد دلانے کے لئے بھی اس پے آزمائش آتی ہے



انسان کو ہمیشہ چاہیے کہ جب بھی کوئی خوشی ملے اس پر اپنے الله پاک کا شکر ادا کرے اور جب اس پر کوئی غم ہے تو بھی صبر اور شکر کا دامن اس کے ہاتھ میں سے نہ چھوٹ سکے . یہی اس کی اچھائی ہے اور ہمیشہ اپنے رب کی نعمتوں کا شکر ادا کرنا چاہیے کیوں کہ غم بھی انسان کی زندگی کا ایک حصہ ہوتے ہیں .



About the author

SaimFillmannex

i am umair and interested about lab work. and also do the job as a writer on film annex.

Subscribe 0
160