عاشقِ عظیم

Posted on at


 


حضرت ابوبکرصدیقؓ کا نام عبداللہ اور آپ کی کنیت ابو بکراور صدیق آپ کا لقب ھے۔ پیارے نبیﷺ کے عاشقان میں سب سے بلند مرتبہ آپؓ کا ھے آپ ہمیشہ سچ بولتے تھے اسی لئے آپ کا لقب صدیق ھے یعنی ہمیشہ سچ بولنے والا۔ آپ کا شجرہ مبارک ساتویں پشت میں پیارے نبیﷺ سے ملتا ھے۔ آپؓ بعد انبیاء کرام کے تمام انسانوں میں سب سے افضل ہیں۔ مردوں میں آپؓ نے سب سے پہلے اسلام قبول کیا۔



حضرت ابوھریرہؓ سے روایت ھے کہ پیارے نبیﷺ نے فرمایا کہ مجھے کبھی کسی کے مال نے اتنا فائدہ نہیں دیا جو ابوبکرؓ کے مال نے دیا۔ حضرت ابو بکرؓ کا عقیدہ بھی یہ ھی تھاکہ ہم بھی حضور پر نورﷺ کے غلام ہیں اور ھمارا مال ومنال بھی پیارے نبیﷺ کا ھی ھے۔ کیونکہ غلام کے تمام حقوق مالک کے ھی ھوتے ہیں۔



حضرت ابوبکرؓ کو خطیب اول ھونے کا بھی شرف حاصل ھے۔ کیونکہ جب مسلمانوں کی تعداد کچھ زیادہ ھوئی تو حضرت ابوبکرؓ نے علی الاعلان تبلیغ کرنے کی اجازت طلب کی۔ اور اجازت ملنے پر مسجد حرام میں خطبہ کا آغاز کیا۔ کفار نے آپؓ نے کو زخمی کر دیا آپ بے ھوش ھوگئے. ھوش میں آنے کے بعد آپ نے سب سے پہلے حضور پر نورﷺ کا حال دریافت کیا۔



حضرت ابوبکرصدیقؓ کوعاشقِ اکبر ھونے کا شرف بھی حاصل ھے۔ آپؓ نے اپنی ساری زندگی راہ خدا میں بسر کی۔ اور اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کردیا۔ پیارے نبیﷺ نے بھی اپنی شفقت اور رحمت کے دریا ان کے لئے بہا دیئے۔ آپ پیارے نبیﷺ کے پہلو میں دفن ہیں۔ ساری زندگی بھی آپ حضورﷺ کا سایہ بن کر رھے۔اور پھر حضور پر نورﷺ کے پہلو میں ھی ابدی نیند سوئے۔


 



About the author

160