پاکستان کے جنگلات کا تعارف ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پارٹ ١

Posted on at


پاکستان کے جنگلات مندرجہ ذیل ہیں


تلہٹی کے جنگلات                 شمال اور شمال مغربی پہاڑی جنگلات


مغربی پہاڑی علاقے کے خشک جنگلات         بیلے کے جنگلات


ساحلی جنگلات      نہری جنگلات     کناروں کے جنگلات جھاڑیاں


شمال اور شمال مغربی جنگلات پاکستان کے شمال اور شمال مغربی علاقوں میں بارش کشرت سے ہوتی ہے اس لیے وہاں سدا بہار جنگلات پائے جاتے ہیں۔ان جنگلات میں دیودار صنوبر کیل اور چیل کے درخت پائے جاتے ہیں یہ لکڑی عمارتیں اور فرنیچر بنانے کے کام آتی ہے اور ان درختوں کی لکڑی بہت مضبوط ہوتی ہے۔یہ جنگلات آزاد کشمیر راولپنڈی ہزارہ اور سوات میں ملتے ہیں


 


مغربی پہاڑی علاقے کے خشک جنگلات مغربی پہاڑوں پر بارش کم ہونے کے باعث وہاں چھوٹے قد کے درخت پائے جاتے ہیں جو زیادہ تر ایندھن کے کام آتے ہیں۔ کوئٹہ کے سرد اور خشک علاقہ میں چلغوزہ اور مازو کے درخت پائے جاتے ہیں


 


تلہٹی کے جنگلات شمالی پہاذی علاقوں کی بلندی جنوب کی طرف کم ہوتی چلی جاتی ہے۔وہاں چھوٹے قد کے چوڑے پتوں والے درخت پائے جاتے ہیں ان میں زیادہ تر شیشم پھلاہی کیکر اور جنڈ کے درخت پائے جاتے ہیں،شیشم کی لکڑی فرنیچر بنانے کے کام آتی ہے


 


شمالی پہاذی علاقوں کی بلندی جنوب کی طرف کم ہوتی چلی جاتی ہے۔وہاں چھوٹے قد کے چوڑے پتوں والے درخت پائے جاتے ہیں ان میں زیادہ تر شیشم پھلاہی کیکر اور جنڈ کے درخت پائے جاتے ہیں،شیشم کی لکڑی فرنیچر بنانے کے کام آتی ہے



بیلے کے جنگلات دریاؤں کے کناروں اور دریاؤں کے پاٹ کے درمیان خشک علاقے کو بیلا کہا جاتا ہے ان بیلوں میں چوڑے پتوں والے گھنے جنگلات پائے جاتے ہیں وہاں کیکر کے درخت عام ہوتے ہیں


 


ساحلی جنگلات مکران اور سندھ کے ساحلی علاقے میں جہاں سمندر کا پانی مدو جزر سے چڑھتا اور اترتا رہتا ہے وہاں  ناریل کے درخت ملتے ہیں.


 


نہری جنگلات نہروں کے کناروں کے ساتھ درخت لگاے گے  ہیں،اور بحض جگہوں  پر نہروں کے ذریعے ابپاسی کر کے منصوبہ بندی سے ذخیرے لگائے گے  ہیں ایسے جنگلات میں چھا نگا  مانگا چیچہ وطنی، خانیوال ،بوریوالا تونسہ میں اگاے جا تے  ہیں



About the author

160