پاکستانی قوم زندگی کے ہر شعبے میں اتفاق سے محروم-

Posted on at


پاکستانی قوم زندگی کے  ہر شعبے میں اتفاق سے محروم-

فلم اینکس ایسا سوشل میڈیا ہے جو اپنے صارفین کو ان کے کام کرنے کا معاوضہ دیتا ہے- الله پاک کے فضل و کرم سے  پاکستان فلم اینکس کمیونٹی تیسرے نمبر پر ہے اور یہ سب پاکستانی کمیونٹی کے یوزرز کی محنت کا ثمر ہے- پاکستان کو الله نے ہر چیز سے مالا مال کیا ہے ہر چیز سے نوازا ہے چاہے وہ خوبصورتی ہو یا معدنیات کی دولت، ذہانت ہو یا مہارت ہر چیز سے رچا ہوا ہے فقدان ہے تو بس اتفاق کا اور اسی نااتفاقی کی وجہ سے پاکستان ترقی پزید ممالک شمار کیا جاتا ہے- ہم مسلمانوں کی اسی نااتفاقی کے بارے میں ایک مصنف نے لکھا تھا کہ ہم لوگوں نے صرف اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ کبھی اتفاق نہیں کریں گے – یقین جانیے کہ یہ بات سو فیصد درست ہے-

اب جس بات کا ذکر کرنے کی میں نا کام کوشش کر رہی ہوں وہ پاکستان کمیونٹی میں چھڑی ہوئی جنگ اور نااتفاقی ہے- میری یہ کوشش فضول ہی جائے گی کسی پر کوئی اثر نہیں ہونا لیکن بہرحال سمجھانا فرض تھا- پچھلے ایک ہفتے سے یہ بات سب نے سنی ہو گی کہ کچھ لوگوں کی آئ ڈیز بند کی گیں اور بہت سے لوگوں پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا- اس بات کے ذمہدار کون ہے یہ بات الله کے بعد فلم اینکس کی ٹیم بہتر طور پر جانتی ہے- اس میں لوگوں کی اپنی غلطیاں بھی شامل ہیں- اگر ایک پاکستانی گیم کی ٢ ویڈیوز پوسٹ کر رہا ہے تو دوسرا کہتا ہے کہ اس ریس میں ، میں کیوں پیچھے رہوں وہ دن میں ١٠ پوسٹ کرنے لگتا ہے- میں نے خود بھی یہ کام کیا ہے اسی لئے میں بہتر جانتی ہوں- اب اتنی ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نقصان کسے ہوا ہم سب جانتے ہیں-

ان دنوں اردو بلاگس کے دو ماڈریٹرز کو ہٹایا گیا- جتنے منہ اتنی باتیں- نازیہگل میری ایک بہن نے اپنے خیالات کا اظہار اپنے بلاگس سے کیا تو اس بیچاری سے مقابلے پر لوگ اتر آئے ایک کے بعد ایک جعلی آئ ڈیز سے بلاگس پوسٹ ہونے لگے – ایک بلاگ پڑھ کر مجہے بے تحاشا ہنسی آئی اور دکھ بھی ہوا- میری  ایک بہن  نے لکھا کہ چار ماہ پہلے انہوں نے آئ ڈی بنایا لیکن انہوں نے اسے استعمال نہیں کیا ان کا ایک بھی بلاگ نہیں شایع ہوا کبھی شیئرنگ، انفلوینس سب کم ہے جیسا کہ یہ آئ ڈی کبھی استعمال ہی نہیں کیا ہوا لیکن انہوں نے  سعدیہ خان کے بارے میں ساری معلومات جمع کی ہوئی تھی اگر انہوں نے اتنی محنت بلاگ لکھنے میں کی ہوتی تو شاید بہت اچھا بز سکور ہو جاتا- افسوس ہوا ان کا بلاگ پر کر جب ایک انسان فلم اینکس میں کام ہی نہیں کر رہا تو وہ ایسا کیسے کہہ سکتا ہے؟؟؟  ہم شاید بھول جاتے ہیں کہ ہم مسلمان ہیں-

میں نے اسی بات کی بنا پر فلم اینکس کے بہت سے لوگوں سے سعدیہ خان کے بارے میں پوچھا وہ کیسی ماڈریٹر رہی ہیں- میں نے جن جن لوگو سے پوچھا ان کے جوابات مندرجہ ذیل ہیں یاد رہے یہ لوگ سعدیہ خان کے نہ تو دوست ہیں نہ ہی رشتہ دار صرف ان کے ساتھ کام کرنے والے لوگ ہیں

 

قمر شہزاد: سعدیہ خان بہت زیادہ تعاون کرنے والی ، مدد گار اور مخلص ماڈریٹر تھیں میں چاہوں گا کہ وہ دوبارہ واپس آئیں-

سدرہ خان: جب میں فلم اینکس پر کام شروع کیا تو میں نے سعدیہ خان سے بلاگ کے  زیادہ نمبر مانگے لیکن انہوں نے مجہے منع کر دیا کہ اگر بلاگ کا مواد اچھا ہو گا تو ہی نمبر ملیں گے اور میں اس بات کو کبھی نہیں مانوں گی کہ سعدیہ نے اپنے دوستوں یا رشتہ داروں کو نا انصافی کر کے زیادہ نمبر دیے ہوں-

عروشہ خان: جب میں نے مائکرو. بلاگز حد سے زیادہ لکھنے شروع کیے تو سعدیہ خان نے مجھے منع کیا کہ اتنے مائکرو. بلاگز لکھنا ٹھیک نہیں ہے- ہمیشہ فلم اینکس کے قوانین کو باورکرایا-

اس کے علاوہ اور بھی بہت سے لوگ ہیں جنہوں نے سعدیہ کے بارے میں ایسا ہی بتایا مجھے- میں اس بلاگ سے سعدیہ خان کی طرف داری نہیں کر رہی بلکہ اس جنگ کو ختم کرنا چاہ رہی ہوں- سعدیہ خان ہو نبیل حسن ہو یا سید احمد ہمارے لئے تینوں برابر ہیں کسی ایک کی طرف داری کرنا اچھی بات نہیں اور بنا ثبوت کے کسی پر الزام لگا دینا کہاں کی سمجھداری ہے-  کیا کسی نے کبھی سوچا ہے کہ اس طرح کے لڑائی جھگڑوں سے پاکستانی کمیونٹی بین بھی ہو سکتی ہے؟ فلم اینکس ٹام پاکستانیوں کو باہر نکال کریں گے- تب اس سے کسی کو فائدہ ملے گا؟؟؟ اس سے بہتر ہے سب اپنے اپنے کام پر توجہ دیں – اتفاق میں برکت ہے اور اگر یوں ہی نا اتفاقی رہی تو کچھ بھی ہاتھ نہیں آے گا میری اس بات پر ضرور سوچنا- میرے اس بلاگ کا جواب دینے کی کوشش کرنے کی بجاے مجھے بول دینا می یہ بلاگ ہی ختم کر دوں گی- بدلو اپنے آپ کو پاکستانیو کچھ کرو نہ کہ آپس میں لڑو- ہفتے میں ٣ اچھے بلاگز ایک مائکرو. بلاگ ایک تصویر وہ بھی خود سے بنائی ہوئی اور ایک اچھی کوالٹی کی فلم کافی ہوتی ہے

 

 



About the author

Kiran-Rehman

M Kiran the defintion of simplicity and innocence ;p

Subscribe 0
160