وقت ایک عظیم نعمت

Posted on at


 

الله نے انسان کو اس دنیا میں بہت سی نعمتوں کے ساتھ نوازا ہے جس میں سب سے بڑھی نعمت تو یہی ہے کہ ہمیں اس دنیا میں انسان کے روپ میں پیدا کیا اس کہ بعد اس نے ہمیں ایک مسلم گھرانے میں پیدا کیا . ہمیں صحت دی عزت دی مختلف قسم کے کھانے کی چیزیں دی . ان سب میں اس نے ہمیں ایک نعمت وقت کی صورت میں دی .

وقت الله کی ایک عظیم نعمت ہے اور یہ سب کے لئے ایک جیسا ہی ہے اس میں کوئی امیر یا غریب کا کوئی تصور نہیں اگر کوئی امیر ہے تو اس کے لئے بھی یہ ایک جتنا ہی ہے اور اگر کوئی غریب ہے تو یہ اس کے لئے بھی اتنا ہی ہے . یعنی کے ہم کہ سکتے ہیں کے نہ انصافی کا کوئی تصور ہی نہیں پیدا ہوتا .

لیکن اس میں ایک بہت بڑھی بات ہے کہ وقت جب ایک بار ہاتھ سے نکل جاتا ہے تو کبھی واپس نہیں لوٹتا . اور یہ ہے بھی الله کی طرف سے ایک نعمت تو ہمیں سب نعمتوں کے ساتھ ساتھ اس کی بھی ہمیشہ قدر کرنی چاہیے . کیوں کہ جو وقت کی قدر نہیں کرتا وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہوتا .

تاریخ اس چیز کی خود گواہ ہے جو قومیں تباہ ہو گیں ان کے پیچھے ایک وجہ یہ بھی تھی کے انہو نے وقت کی قدر نہیں کی تھی . جو قومیں وقت کی قدر کرتی ہیں اس کی اہمیت کو جانتی ہیں وہ کبھی

بھی ناکام نہیں ہوتی . لیکن جو نہیں کرتی وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتی

 

 



About the author

160