ریت گیت گاتی ہے

Posted on at



سکاٹ لینڈ کے مغرب کی طرف واقع ایک چھوٹا سا جزیرہ عام جزیروں کی طرح نظر اتا ہے لیکن اس جزیرے کے ساحلوں پر پڑی ریت منفرد مقام رکھتی ہے.



اس قسم کی ریت اور دنیا میں کہیں موجود نہیں کیوںکہ وہاں کی ریت گیت گاتی ہے. ہوا سے جب ریت چلتی ہے یا کوئی شخص اسے مٹھی میں پکڑ کر نیچے زمین پر گراتا ہے تو اس ریت سے موسیقی کی تانیں پھوٹتی ہیں اور یا تانیں ایک قسم کی نہیں ہوتی  مختلف اوقات میں تانیں بھی مختلف ہوتی ہیں  اس ریت سے موسیقی کیسے پھوٹتی ہے.



          ایک بہت بڑا راز ہے اور سائسندان اس راز کا پردہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں . ان کا خیال ہے کہ موسیقی کا راز اس ساحل پر پڑی ہوئی ریت کی مخصوص بناوٹ میں پنہاں  ہے .یہاں کی ریت مردہ سنگ نامی معدنیات سے بنی ہے . ریت کے زرے گول شکل کے ہیں اور ریت کے ہر دانے میں چھوٹا سا سوراخ ہوتا ہے . اس سوراخ میں ہوا بھری رہتی ہے . جب  ریت ہوا کے چلنے یا مٹھی سے گرنے سے حرکت کرتی ہے تو ریت کے دانوں میں تھرتھرا ہٹ پیدا ہوتی ہے . یہی تھرتھراہٹ موسیقی کو جنم دیتی ہے . ریت اپنی تانیں نمی اور دباؤ کے حساب سے تبدیل کرتی رہتی ہیں . ریت میں کوئی اور چیز ملا دی جاۓ تو موسیقی رک جاتی ہے .  




About the author

160