خطرناک جھولوں پر بیلٹ کا استعمال

Posted on at


خطرناک جھولوں پر بیلٹ کا استعمال


 



 


اکثر لوگوں یعنی لڑکے اور لڑکیوں کو جھولوں کا بہت شوق ہوتا ہے اور وہ اس جگہ پر جانا پسند کرتے ہیں جہاں جھولوں کی بہت زیادہ تعداد موجود ہو اور بڑی دیر تک لائنوں میں کھڑے ہو کرجھولے لیتے ہیں لیکن بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ بچے لاپرواہی کر جاتے ہیں اور شوق شوق میں جھولوں میں بیٹھتے وقت سیٹ بلیٹ نہیں باندھتے اور پریشانی اٹھاتے ہیں ۔


مجھے یاد ہے کہ جب ہمیں سکول ٹریپ پر لے کر گئے تو لڑکیوں کے کہنے کے مطابق اس جگہ کا ابتخاب کیا گیا جہاں جھولے زیادہ تعداد میں موجود تھے۔


 



 


ہم بس میں بیٹھ کر وہاں گئے تو انتظامیہ نے ہر جھولے کی ٹکٹ پہلے ہی لے رکھی تھی اور انہوں نے ہر لڑکی کو ان کے حساب سے ٹکٹ دے دی کہ اپنی مرضی سے کسی بھی جھولے میں بیٹھ جاؤ لیکن اس وقت تک لازمی پہنچ جانا تاکہ واپسی ٹائم پر ممکن ہواور ۶ سے ۷ لڑلیوں کا گروپ بنا دیا کہ ساتھ رہیں گی یعنی جہاں کہیں بھی جائیں گی ساتھ جائیں گی۔


 



 


مجھے یاد ہے کہ سب لڑکیوں نے اپنی اپنی پسند کے جھولے لینے شروع کر دیے اور ہم نے بھی جھولے لینے کے لیے جھولوں کو دیکھنا شروع کر دیا کہ کوں سا جھولا سب سے ڈیفرینٹ ہے جو ہم نے کبھی پہلے نہ لیا ہو وہ دیکھتے ہیں اگر مل گیا تو سب سے پہلے وہ جھولا لیں گے اور انجوائے کریں گے۔


ہم میں سے ایک دوست نے کہا کہ پہلے کچھ کھا لیتے ہیں بعد میں جھولے لیں گے تو ٹیچر نے سختی سے منع کیا کہ اگر کھانا کھانا ہے تو جھولے نہیں لینے کیونکہ یہ نقصان دہ ہے گھر سے تم لوگ ناشتہ کر کے آئے ہو اس سے ہی کام چلاؤ اور گھر جاتے وقت جو ریفریش منٹ ملے گی وہ کھانا ۔


 



About the author

160