پاکستان کے جنگلات کا تعارف ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پارٹ ٢

Posted on at


جنگلات کے لیے حکومت کے اقدامات


محکمۂ جنگلات       پشاور کالج       ہفتہ شجر کاری    


دریاؤں سڑکوں اور ریلوے لائن کے کنارے  درخت لگانا


بنجر زمینوں پر درخت لگانا     تھل میں درخت لگانا


محکمۂ جنگلات.....................


حکومت نے جنگلات کی حفاظت کے لیے محکمۂ جنگلات قائم کیا ہے یہ محکمۂ جنگلات کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ہر سال جنگلات کے رقبے میں معقول اضافہ بھی کر رہا ہے



 پشاور کالج..............


حکومت نے جنگلات کے ماہرین پیدا کرنے کے لیے پشاور کالج کا قیام عمل لائی ہے جہاں محکمۂ جنگلات کے افسروں کو تربیت دی جاتی ہے



ہفتہ شجرکاری .............


حکومت سال میں دو مرتبہ شجر کاری یہ درخت لگاؤ کی مہم شروع کرتی ہے جس سے ‌‌آب وہوا اور علاقے کی مناسبت سے درختوں کی قلمیں تقسیم کی جاتی ہیں.اس مہم میں فوج تعلیمی اداروں کے طلبہ اور عوام شریک ہوکر محکمہ جنگلات کا ہاتھ بٹاتے ہیں


دریاؤں سڑکوں اور ریلوے لائن کے کناروں پر درخت لگانا     


حکومت دریاؤں سڑکوں اور ریلوے لاَئن کے کنارے درخت لگواتی ہے اس سے ماحول خوشگوار ہو جاتا ہے



نہری علاقوں میں ذرخیزے اور ان کی حفاظت


حکومت نے منصوبہ بندی کر کے درختوں کے ذخیرے لگائے ہیں حکومت ان ذخیروں کی حفاظت کرتی ہے ان میں مزید درخت لگواتی ہے اب حکومت ان ذخیروں کو سیر گاہوں میں تندیل کر رہی ہے


جنگلات کا تحفظ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


نئے درخت لگانے کے ساتھ ساتھ درختوں کی حفاظت بھی ضروری ہے درختوں کو جانوروں آندھیوں اور سیلابوں سے بچانے کا معقول انتظام ہونا چاہیے حکومت پاکستان اس طرف پوری توجہ دے رہی ہے



بنجر اور بے آباد زمینوں پر درخت لگانا


حکومت پاکستان بنجر اور غیر آباد زمینوں کو کچھ عرصے  کے لیے اپنی تحویل میں لے کر وہاں درختوں کا ذخیرہ لگاتی ہے.نہری جنگلات کے پانی میں اضافہ کردیاگیا ہے اور چھوٹے چھوٹے درختوں کا ٹنا ممنوع قرار دیا گیا ہے  




About the author

160