عورت کی عظمت

Posted on at



عورت کیا ھے؟ عورت خدا کی ایک خوبصورت تخلیق ھے۔ اس کی اھمیت سے کوئی بھی نا واقف نہیں۔ کیونکہ عورتوں کے وجود سے ھی کا ئنات میں رنگ ہیں۔ اگر عورت نہ ھوتو کائنات کا سارا نظام ھی درھم برھم ھو کر رہ جائے۔ پوری انسانیت ھی اجڑ کر رہ جائے۔



حضرت آدمؑ کی جب جنت میں تشریف آوری ھوئی تو باغ جنت کے کونے کونے میں انوار الہی اور نعمتوں کی بارش تھی۔ لیکن پھربھی آدمؑ کو اپنے دل کا ایک کونہ خالی خالی محسوس ھوتا تھا پھر جب آپ پر رحمتوں کی بارش ھوئی تو جنت صیحیح معنوں میں آپ کے لئے جنت ثابت ھوئی جب اماں حوا کی تخلیق ھوئی اور ایک مرد کے لئے عورت کی ہستی سامنے آئی۔



عورت دوزخ جیسے گھر کو بھی جنت میں بدل دیتی ھے۔ ایک عورت ھی ھےجو کہ فقیر کو دولت مند اور دولت مند کو فقیر بنا سکتی ھے۔ مرد کا سکھ بھی عورت کے قدموں میں ھے۔ بڑےسے بڑے علماء بادشاہ بھی یہاں تک کہ حضور پاک ﷺ بھی عورت کی عظمت کی گواھی دیتے تھے۔



عورت ایک ماں کے روپ میں ھے تو جنت اس کے قدموں تلے ھے۔ ایک نیک عورت ستر اولیاء سے بہتر ھے۔ اور ایک بد اعمال عورت ھزار بد مردوں سے بد تر ھے۔ جب شوھر پریشان حال تھکا ہارا گھر آئے اور اس کی بیوی مسکرا کر خوشدلی سے استقبال کرے تو اللہ تعالی اس عورت کو نصف جہاد کا ثواب عطا کرتے ہیں۔



جو عورت اپنے بچے کی بیماری کی وجہ سے نہ سو سکے اللہ تعالی اس کے تمام گناہ معاف کردیتے ہیں۔ بچہ رات کو رو رہا ھو اور اس کی ماں اس کو ڈانٹ پھٹک کئے بنا دودھ پلائے تو اس عورت کو ایک سال کی نماز اور روزوں کا ثواب ملتا ھے۔ اور جب بچے کے دودھ پینے کا ٹائم پورا ھو جاتا ھے تو آسمان سے ایک فرشتہ آکر اس کوخوشخبری دیتا ھے کہ تم پر جنت واجب ھو گئی۔



ایک عورت کو اپنے گھر کو جنت بنانے کے لئے لاکھوں قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔ گھر کی رانی بننے سے پہلے نوکرانی بن کر سب کی خدمت کرنا ھو گی یہی نظام قدرت ھے۔ تب ھی ایک عورت کامیاب زندگی گزار سکتی ھے۔




About the author

160