آج کل فلم اینکس پر تنقید کشائی کیوں۔۔۔؟!۔

Posted on at


 


اسلام علیکم



  میرا آج کا یہ بلاگ خاص طور پر میرے پیارے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے نام ہے جو کہ فلم اینکس پر کام کر کے پوری دنیا کو اپنی تعلیم، اپنے خیالات اور تجربات سے فائدہ پہنچا رہے ہیں۔ اور ان کہ اس تعلیم، تجربات اور قیمتی خیالات سے اس وقت پوری دنیا مستفید ہو رہی ہے۔



   آج کل تقریبآ ایک ہفتے سے نہ جانے کس کی نظر پاکستانی فلم اینکس کو لگ گئی ہے کہ اچھا خاصا کام کرتے کرتے  اب ہر کوئی، ایک دوسرے پر تنقیدی بلاگ لکھنے لگ پڑا ہے، جتنے بلاگز کا میں نے مطالعہ کیا ہے آدھے سے زیادہ بلاگز میں ایک دوسرے پر تنقید کشائی ہوئی ہے چاہے وہ اس میں اپنے آپ کو ظاہر کرتا ہے یا نہیں۔ لیکن جب کسی فلم اینکس یوزر کا بھی نام کسی دوسرے کے بلاگ میں ظاہر ہوتا ہے تو اس کا یہ ہی مطلب ہے کہ وہ اسے پوائنٹ آؤٹ کر رہا ہے۔ جو بات ایک لائین کا کمنٹ دے کر کی جاسکتی ہے اس پر بھی پورا بلاگ لکھ کر پوسٹ کر دیا جاتا ہے، یہ ماننے کی بات ہے کہ ہماری آئی ڈی پر جتنے بلاگ ہونگے اس کا اتنا ہی ہمیں فائدہ ہو گا لیکن کسی کے اوپر تنقید نگاری کرنے کا کتنا فائدہ ہوسکتا ہے۔۔؟



 
 یقینا آپ سب سمجھ ہی گئے ہونگے کہ میں کس مدھے کی طرف پیشن گوئی کر رہا ہوں۔ جی ہاں! سادیہ خان، نبیل حسن اور سید احمد کی ہی بات کرنا چارہا ہوں۔  جن میں سے 2  (سادیہ خان، نبیل حسن ) وہ شخصیات ہیں  جو پہلے پاکستان میں موڈریٹر کے فرائض نہایت ایمانداری سے سرانجام دے رہے تھے لیکن کسی وجہ سے فلم اینکس نے ان سے یہ عہدہ لے لیا، اور اس میں جو بھی وجہ ہے اس سے ہمیں کوئی سروکار نہیں ہونا چاہیے۔ اور سید احمد جن کا تعلق سید خاندان سے ہے پاکستان کے پہلے موڈریٹر بنے اور ان ہی کی بدولت پاکستان مین پہلی بار فلم اینکس کا تعارف ہوا،اور اب بھی موڈریشن کا فریضہ ایمانداری اور دیانتداری سے سرانجام دے  رہے ہیں۔


             



 میں اور میرے باقی دوست جتنے بھی فلم اینکس پر کام کر رہے ہیں وہ سب اس بات سے متفق ہیں کہ سادیہ خان اور نبیل حسن دونوں انتہائی اور اعلٰی درجے کی نفیس شخصیات ہیں اور موڈریشن کے دوران انہوں نے کسی پاکستانی یوزرز کے ساتھ زیادتی نہیں کی۔ لیکن پھر بھی فیلم اینکس کے پاس یہ اتھارٹی ہے کہ وہ جسے چائیں موڈریشن دے دیں اور جس سے اور جب چاہیں لے لیں اور اس میں ہم یوزرز کچھ نہیں کر سکتے اگر ہمارے پاس اپنا کویہ اختیار ہوتا تو وہ پہلے ہم سے پوچھتے کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ فلاں کو موڈریشن دی جائے یا نہیں۔،



لیکن ایسا تو کچھ بھی نہیں ہوتا۔ پھر بھی کچھ ایسے  یوزرز ہیں جنہوں نے اس مدھے کو کہیں سے کہیں پہنچا دیا۔ کبھی ایک موڈریٹر پر تنقید تو کبھی دوسرے پر۔


میرا ان یوزرز سے یہ سوال ہے کہ انہیں فلم اینکس کی  کوئی ای میل وغیرہ آئی ہے کہ ہم اس کو موڈریشن دینا چاہتے ہیں، کیا اس پر رضامند ہیں یا نہیں  ۔۔؟


 اس لئے میری آپ سب یوزرز سے درخواست ہے کہ برائے مہربانی کسی پر بھی کوئی تنقیدی بلاگ نہ تحریر کریں، کیوں کہ کسی کو اپنے بلاگ میں پوائنٹ اؤٹ کرنے سے فلم اینکس نہ کسی کو موڈریشن واپس دے گی اور نہ ہی کسی سے لے گی۔




جیسا ایک مشہور کاوش ہے کہ "جس کا کام اسی کو ساجھے" فلم اینکس پر جو ہمیں پلیٹ فارم حاصل ہوا ہے ہم اس پر مل بانٹ کر اور اتفاق سے کام کریں جس سے ہمیں خود کو ہی فائدہ حاصل ہو گا۔ ہمارا کام ہے کہ  ہم اپنی تعلیم اپنے خیالات اور اپنے تجربات سے بلاگ لکھیں نہ کی کسی شخص کو مدِنظر رکھ کر اس پر تنقید کشائی کریں۔
 اگر میرے اس بلاگ میں کسی کو کوئی بات گوارہ نہ گزری ہو تو میں معافی چاہوں گا لیکن اس پر غور ضرور کیجئیے گا۔  



About the author

qamar-shahzad

my name is qamar shahzad, and i m blogger at filamannax

Subscribe 0
160