حضرت بشر حافیؒ( بسم اللہ کا احترام اور مے خوری سے توبہ)

Posted on at


 

حضرت بشر حافی ؒ نہایت بزرگ اور صاحبدل تھے ، مرو مین پیدا ہوئے اور پھر بغداد میں ہی سکونت اخیتار کر لی تھی بہت مالدارتھے اور معاصی اور شراب وکباب مین مصروف رہتے تھےشراب پیتے تھے اور ہمہ وقت مخمور رہتے تھے

ایک دفعہ مست ہوئے چلے جارہے تھے کہ راستے میں ایک کاغذ پڑا ہوا نظر آیا اس پر بسم اللہ شریف لکھی تھی تڑپ گئے ، فورا اٹھایا چومااور آنکھوں سے لگایا اسی وقت عطر خریدا اور اس کو معطر کیا اور پھر تعظیم سے ایک بلند جگہ پر رکھ دیا اسی شب ایک بزرگ نے خواب دیکھا کہ اللہ تعالیکی طرف سے ان کو حکم دیا جارہا ہےکہ بشر حافی سے جا کر کہہ دو کہ تو نے ہمارے نام کی تعظیم کی ، ہم بھی اس کے صلے میں تجھے پاک کرکے تیرا رتبہ بلند کریں گے لیکن بزرگ نے یہ سمجھ کر بشر بشر تو ایک فاسق و فاجر انسان ہے شاید غلطفہمی ہوئی ہو اس کا ذکر نہ کیا جائے مگر جب وہ سوئے تو پھر ہدایت ہوئی متواتر تین روز تک خواب دیکھتے رہے حضرت کی شراب نوشی اور معصیت کاری اتنی بڑھی ہوئی تھی کہ یقین آنا محال تھا

آخر چوتھے روز بزرگ نے بشر کو بلایا معلوم ہوا کہ مئے خانے میں مئے خوری کر رہے ہیں پھر یہ بزرگ گھر گئے تو معلوم ہوا نشہ شراب  میں مدہوش ہیں بزرگ نے کچھ دیر انتظار کے بعد انکے گھر والوں کو کہا کہ بشر سے کہہ دو کہ میں انہیں  ایک پیغام پہنچانے آیا ہوں بشر نے ملازم سے کہا پوچھو کس کا پیغام ہے بزرگ نے فرمایا اللہ کا پیغام لے کر آیا ہوں آپ یہ سن کر آبدیدہ ہو گئے بولے خدا جانے کیا پیغام ہے عتاب نازل ہوا ہے یا عذاب ہونے والا ہے دروازے پر جا کر بزرگ کا جب پیغام سنا دل میں آگ سی لگ گئی کہ الہی مجھ رند پر معاصی پر یہ کرم تو نیکو کاروں کا کیا ہوگا یہ کہہ کر ان پر غشی طاری ہوگئی جب ہوش میں آئے تو ہمیشہ کے لیے توبہ مہ خوری سے ہمیشہ کے لیے توبہ کرلی زہدو عبادت کی رہ اختیار کرلی آپ کا شمار اولیاء اللہ میں ہوتا ہے ۔

     



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160