گرمیوں کی عام بیماری۔۔۔۔۔۔۔۔ اسہال

Posted on at


گرمیوں کی عام بیماری۔۔۔۔۔۔۔۔ اسہال

گرمیوں کا آغاز ہوتے ہی دست ، بخار ، گلے کا انفیکشن، پیچیش ، قے اور پیٹ میں درد جیسی مہلک بیماریاں بچوں کو اپنا شکار بنا لیتی ہیں۔ گرمی کے دنوں میں یہ بیماریاں بچوں میں عام پائی جاتی ہیں۔ اسہال یعنی دست اور پیچیش نہایت پیچیدہ بیماری ہے۔ موسم گرما میں عموماً اسہال کے شکار کی بہت بڑی تعداد نظر آتی ہے۔ اسہال کی کئی قسمیں ہیں یہ ہلکا بھی ہوتا ہے اور بعض اوقات شدید بھی۔ بعض اوقات یہ جلد ختم ہو جاتا ہے اور کبھی کبھی کئی دنوں تک برقرار رہتا ہے۔ اس سے جسم میں پانی کی کمی واقع ہو جاتی ہے۔ بیشتر بچے جو دستوں کی بیماری میں زندگی کی جنگ ہار جاتے ہیں اس کی وجہ یہی ہے کہ دست کے باعث جسم میں پانی کی کمی ہو جاتی ہے جسم میں پانی کافی مقدار میں باقی نہیں رہتا۔

جب جسم میں پانی کی کمی واقع ہو جائے اور شدید الٹیا ں اور شدید مسلسل دست آرہے ہوں تب مریض کا کھانا پینا بیماری کے باعث بند ہوجاتا ہے تو بچے اور بڑے کوئی بھی اس صورتحال سے دوچار ہوسکتا ہے۔ اسہال چھوٹے بچوں میں عام پایا جاتا ہے۔ مائیں یاد رکھی کی جن بچوں کو صاف ستھری اور سادہ غذا ملتی ہے ان میں دستوں کی بیماری ہونے کا امکان کم ہوتا ہے ایسے بچے اگر بیمار بھی ہو جائیں تو جلد ہی شفایاب ہو جاتے ہیں جبکہ جو مائیں بچوں کی صحت و صفائی کا خاطر خواہ خیال نہیں رکھتیں یا جنہیں گلی سڑی ، باسی اور ناقص غذا دی جاتی ہے وہ بچے جلد اسہال کا شکار ہونگے اور ان میں موت کا امکان اتنا ہی زیادہ ہے۔

اسہال کے دوران کسی خاص دواکی ضرورت نہیں ہوتی ہے اگر چہ مرض بہت بگڑ کیا ہو۔ جیسے ہی دست شرو ہوں تو بچے کو فوراً او۔ار۔ایس پلانا شروع کردیں او۔ار۔ایس کا مشروب ہر اسٹور اور اسپتال میں بآسانی دستیاب ہوتا ہے۔ ایسے بچوں کو آلو ، چاول ، اور مونگ کی دال کی کھچڑی اور کیلے کا خوب استعمال کروایا جا ئے تو دست جلد رک جاتے ہیں۔ کیلے میں پوٹاشیم ہوتا ہے جس کی وجہ سے بچہ جلد ہی کھانے پینے لگتا ہے۔ ایسے بچوں کو زبردستی روٹی سالن کھلانے سے حتی الامکان پرہیز کرناچایئے۔ او۔ار۔ایس کے پیکٹ کو پانی میں گھول کر پلائیں اس میں نمک ، شکر ، سوڈا اور پوٹاشیم موجود ہے۔

اسہال کا علاج

کوشش کریں کے جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے پائے جسے اسہال ہو اسے بہت زیادہ سیال چیزیں پینی چائیں عموماً بچے بیماری میں بے حد چڑ چڑے ہو جاتے ہیں اور کسی قسم کی غذا اور مشروب لینے سے انکار کردیتے ہیں ایسی صورتحال میں والدین کو نہایت سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نرمی سے اصرار کرکے ہر چند منٹ بعد گھونٹ گھونٹ پانی پلائیں۔

وقت بے وقت غذا پر اصرار نہ کریں تلی ہوئی ، مرغن اور بازار کی غذاؤں سے مکمل اجتناب برتیں۔ بچے کو لحمیات اور پروٹین زیادہ مقدار میں دیں ، ایک وقت میں بہت زیادہ کھانا نہ کھلائیں بلکہ دن میں کئی بار تھوڑا کر کے غذا دین ڈاکٹر اسہال میں بہت زیادہ سبزیاں اور پھل استعمال کرنے سے منع کرتے ہیں۔ بچوں کو کچھڑی ، کیلا ، یخنی اور آلو کھلائیں مرغی کی یخنی میں نمک ، ثابت کالی مرچ ، ثابت الائچی اور چاول ملا کر پتلی کھچڑی بنائیں۔ یہ غذا بچوں کے لئے طاقت کا سرچشمہ ثابت ہوگی۔ پانی کی کمی پوری کرنے والا مشروب او۔ار۔ایس پلانے سے بچہ کھانا کھانے لگتا ہے اگر چہ کھانا کھانے سے شروع میں دست زیادہ آسکتے ہیں لیکن یہ غذا پانی کی ضرورت پوری کر سکے گی۔

چھ ماہ سے کم عمر بچوں کو اگر صرف ماں کا دودھ ہی دیا جائے تو  وہ جلد صحت یاب ہو جائے گا۔

بچے کو اگر اسہال کے ساتھ بخار، نزلہ ، گلے میں خراش بھی ہے تو اس بات کی علامت ہے کہ اسہال کسی وائرس کی وجہ سے ہے یا آنتوں کے اینفیکشن کو چیک کریں اگر انفیکشن موجود ہو تو اس کا جلد از جلد علاج کروائیں۔

اگر دستوں کے ساتھ الٹیاں بھی آرہی ہوں تو ڈائریا کے لئے طبعی امداد حاصل کریں۔

بچوں کو دودھ زیادہ دیں، دودھ توانائی اور پروٹین حاصل کرنے کا اچھا اور آسان ذریعہ ہے۔ کبھی کبھار زیادہ دودھ دینے سے بھی دست کی شکا یت زیادہ ہو جاتی ہے۔ ایسی صورتحال میں بچہ کو دودھ کم دیں اور دیگر غذا کا استعمال زیادہ کر دیں۔ اگر اسہال کو چار دن سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا ہے تو فوراً قریبی ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ بچوں کو اپنی مرضی کی دوائیں نہ دیں بلکہ کسی بھی قابل ڈاکٹر سے مشورہ کر کے ہی دواوں کا استعمال کریں۔



About the author

muhammad-haneef-khan

I am Muhammad Haneef Khan I am Administration Officer in Pakistan Public School & College, K.T.S, Haripur.

Subscribe 0
160