جذبہ جو پہاڑوں سے بھی ٹکرا کے راستہ لے

Posted on at


 

ویسے اگر دیکھا جائے تو جذبہ ایک سادہ سا لفظ ہے جسے ہم بہت بار سنتے ہیں . لیکن اگر سہی معنوں میں اس کو دیکھا جائے تو جذبہ ہی در حقیقت ایک ایسی چیز ہے جو انسان کی کامیابی کی اصل وجہ ہوتی ہے اس کے بغیر نہ تو کبھی کوئی شخص کامیابی تک پہنچا ہے اور نہ ہی کبھی کوئی قوم اس کے بنا کامیاب ہوئی ہے .

جذبہ ہی ایک ایسی چیز ہے کہب جب کسی بھی انسان میں پیدا ہو جاتی ہے تو جس چیز کے لئے بھی یہ ہو اسے خود با خود اپنی طرف کھنچ لیتی ہے . اور ہم اگر اس کے معنی دیکھیں تو اس سے بھی ہمیں پتا چلے گا کے جذبہ اسی چیز کا ہی نام ہے کسی چیز کو پانے کا اسے اپنی طرف کھنچنے کا .

انسان میں یہ جب پیدا ہو جاتا ہے چاہیے وہ کسی چیز کے لئے ہو یہ کسی بھی مقصد کو حاصل کرنے کے لئے پھر اس ممکن ہی نہیں ہے کے انسان اس میں ناکام ہو جائے کیوں کے اصل میں کسی چیز کو حاصل کرنے کا اصل طریقہ ہی یہی ہے کہ اس چیز کے لئے یہ اس مقصد کے لئے اپنے اندر جذبہ پیدا کیا جائے .

کیوں کے یہ جب پہاڑوں سے بھی ٹکراتا ہے تو ان سے بھی اپنا راستہ بنا لیتا ہے ان کو بھی پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیتا ہے . اس لئے ضروری ہے کے کسی بھی کام کے لئے ہمارے اندر جذبہ ہونا چاہیے جب ہم میں جذبہ ہو گا تو ہم خود با خود سر خرو ہوں گے

 

 



About the author

160