(ماتحتوں سے کیسے کام لیا جائے؟ (حصہ دوم

Posted on at


کامیابی کی ضرورت: بعض لوگ ایسے مزاج کے حامل ہوتے ہیں کہ ان کو منصوبوں کی تکمیل سے تحریک ملتی ہے، یعنی کوئی شخص اس کام کا لیبل لگنے کو بھی بڑی کامیابی تصور کرتا ہے تو ایسے ملازمین کی ان نفسیات کو سمجھ کر ان کو متحرک کیا جا سکتا ہے اور ان سے کام لیا جا سکتا ہے۔

الحاق کی ضرورت: ہم سب دوسروں سے منسلک ہونا پسند کرتے ہیں اور الحاق کے لئے تحریک اہم عنصر کی حیثیت رکھتی ہے۔ کچھ لوگ ایک گروپ کا حصہ ہونے اور دوسرے لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیال سے مٹیویٹ ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ نمایاں سماجی تعلقات کے خواہش مند ہوتے ہیں ان لوگوں کو قریبی تعلقات کے ذریعے تحریک دی جا سکتی ہے۔

احترام کی ضرورت: بہت سے لوگ چاہتے ہیں کہ ان کے کام کی تعریف و توصیف کی جائے اور سراہا جائے، اگر ایسے ملازمین کو یہ باور کرایا جائے کہ وہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں تو آپ دیکھیں گے کہ ان کو اس طرح احترام دینے سے حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور اس طریقے سے آپ ان کی صلاحیتوں کو بہتر استعمال کر سکتے ہیں۔

حصہ داری کی ضرورت: جب لوگوں کو محسوس ہوتا ہے کہ ان کے ساتھ منصفانہ برتاؤ ہو رہا ہے تو یہ بات ان میں جذبہ پیدا کرنے کا سبب ثابت ہوسکتی ہے لوگ دیکھتے ہیں کہ ان کے مقابلے میں دوسرے کے ساتھ بہتر سلوک ہو رہا ہے تو یہ منفی سوچ پیدا ہو سکتی ہےجس سے ان کی کارکردگی متاثر ہوگی۔ یہ کوشش کرنا کہ کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہ ہو لوگوں کو متحرک کرنے میں کسی ادارے کے مالکان اور ذمہ داران کے لئے معاون ثابت ہوتی ہے۔

آپ کی یہ کوشش تقریباً ہر اس شخص کو متحرک کر سکتی ہے جو مساوات پر یقین رکھتا ہے۔ تاہم لوگوں کی عادات کا مشاہدہ کرنے اور اس سے مکمل طور پر کام لیا جاسکتا ہے اور ان کے ساتھ مؤثر رابطہ رکھا جا سکتا ہے۔ اگر کسی کو موٹیویٹ کرنے کے لئے ایک طریقہ مؤثر ثابت نہیں ہوتا تو دوسرا طریقہ ڈھونڈ نکالنا چاہئے۔ یہ آپ کو معلوم کرنا چاہئے کہ لوگوں کی خواہشات کیا ہیں۔ آپ کو ایسا کرنے پر یقین ہو سکتا ہے کہ لوگوں کے ساتھ تعلق ذیادہ مثبت نتائج دے سکتا ہے۔



About the author

shakirjan

i am shakir.i have done BS (HONORS) in chemistry from pakistan.i know english,pashto and urdu.I love to write blogs.

Subscribe 0
160