فلم انیکس اور پاکستانی کمیونٹی

Posted on at



پچھلے کچھ دنوں سے فلم انیکس کی فضا پاکستانی کمیونٹی کو لے کر کافی گرما گرم ہے وجوہات کبھی بز کا گرنا کبھی کام کرنے کے باوجود بز کا نہ بڑھنا اور کچھ لوگوں کو ڈپلیکیٹ بلاگ لکھنے کی وجہ سے جرمانہ ہیں . اس سلسلے کی شروعات جب ہوئی ایک محترم یا محترمہ ناز گل صاحبہ نے اس بارے میں ایک بلاگ لکھا اور اس سلسلے میں خاصی تلخ اور ترش باتیں کیں .بلاگ کسی بھی ایک شخص کی ذاتی راۓ ہوتی ہے اور ان کو کسی بھی بات سے اختلاف کرنے کا پورا حق ہوتا ہے مگر کوئی دوسرا ان کے اختلافات کی تائید کرے یہ ضروری نہیں . ناز گل نے بہت اچھا لکھا یقینی طور پر ان کی کچھ باتیں ٹھیک ہیں مگر کچھ باتوں سے مجھے اختلاف بھی ہے ان میں سے ایک تو یہ تھی کہ ان کی توپوں کا رخ مکمل طور پر موڈریٹر سید احمد کی جانب ہی رہا کہ وہ نمبر اچھے نہیں دیتے اور ان کے نمبر دینے کے باوجود بز سکور نہیں بڑھتا تو میرا یہ کہنا ہے کے تالی کبھی بھی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی . فلم انیکس پر خاص طور پر پاکستانی کمیونٹی میں یہ دیکھنے میں آتا ہے کے لوگ عام طور پر بلاگ لکھتے وقت اس پر زیادہ توجہ نہیں دیتے جس کے نتیجے میں بلاگز میں گرامر کی غلطیوں کی بھرمار ہوتی ہے اس بارے میں بھی ایک بلاگ حال ہی میں دیکھنے کو ملا جو میرے ایک دوست ہی نے لکھا تھا بلاگز کو بہتر بنانے کے سلسلے میں اور خاصی اچھی کاوش تھی تو میرا یہ کہنا ہے کہ ایک تو بلاگ میں ٹائپنگ کی غلطیاں ہوتی ہیں اور دوسرا لوگ لکھتے وقت موضوع کے انتخاب پر بھی زیادہ توجہ نہیں دیتے زیادہ تر خانہ پری کے لئے کسی بھی موضوع کو چن لیا جاتا ہے اور یہ ایک اہم وجہ ہے نمبر کم ملنے کی .


دوسری سب سے اہم چیز جو کہ قاری کو متاثر کرتی ہے وہ ہے بلاگ میں دلچسپی کا عنصر یعنی پڑھنے والا اور چیک کرنے والا کسی بھی مرحلے پر بوریت کا شکار نہ ہو اور اپنی تحریر میں دلچسپی پیدا کرنے کے لئے سب سے ضروری چیز ہے مناسب الفاظ کا چناؤ اور مناسب جملوں کا استعمال. اس پر بھی لوگوں کی توجہ زیادہ نہیں ہوتی اور نتیجے کے طور پر وہ اچھے نمبرز سے محروم رہتے ہیں . یہ ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ ہم پاکستانی ہیں ہماری قومی زبان بھی اردو ہے مگر ہم اپنی ہی زبان کو اچھی طرح لکھنے پر قادر نہیں بعض دفعہ تو افسوس ہوتا ہے کچھ بلاگز کو پڑھتے ہوۓ کہ یہ واقعی کیا کسی پاکستانی کی کوشش ہے؟ فلم انیکس ایک بین الاقوامی سماجی رابطے کا ذریعہ ہے جس پر بہت سے ملکوں کے لوگ کام کرتے ہیں اور ہم ہی لوگ ان کے بلاگز کو فیس بک وغیرہ پر شیر بھی کرتے ہیں اور یہ دیکھنے میں آتا ہے کہ ان لوگوں کی بہت بڑی تعداد اپنی زبان میں لکھتی ہے جیسے اٹلی سے ہیں تو اٹالین میں ہی لکھیں گے یا مصری ہیں تو عربی میں . اگر وہ لوگ اپنی زبان کو فروغ دے سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں ؟  یہاں پر کچھ رائیٹر ایسے ہیں جو بہت اچھا لکھتے ہیں جیسے کے ریافت خان یا عافیہ حرا اور یہ لوگ اردو میں ہی لکھتے ہیں اور ان کا بز بھی اچھا ہے اور ان کے بلاگز کو نمبر بھی سید احمد ہی دیتے ہیں تو اگر ان لوگوں کو اچھا سکور مل سکتا ہے تو آپ کو بھی مل سکتا ہے اگر آپ بھی محنت کریں . موڈریٹر کی آپ سے کوئی ذاتی دشمنی تو ہے نہیں کہ وہ جان بوجھ کر آپ کو نمبر کم دیں .


اور سب سے اہم بات جو ہماری عادت بنتی جا رہی ہے وہ ہے کامیابی کے لئے مختصر راستے کا استعمال جس میں محنت کم سے کم ہو جیسے پہلے فلم انیکس پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے کا رجحان شروع ہوا اور لوگوں کو پتا چلا کہ اس سے بز جلدی اور آسانی سے بڑھ سکتا ہے تو حال یہ ہو گیا کہ ایک ایک بندہ دن کی ٥٠ ٥٠ ویڈیوز اپ لوڈ کر رہا ہے اور ایسی ویڈیوز جن کا کوئی فائدہ نہیں اور جب فلم انیکس کو پتا چلا کہ اس چیز کا غلط فائدہ اٹھایا جا رہا ہے تو اس پر پابندی لگا دی گئی اور جن لوگوں نے اس سے غیر معمولی بز حاصل کیا تھا ان کا بز گرا دیا گیا . خیر اس کے بعد رجحان آیا مائکرو بلاگز کا لوگوں کو جب اندازہ ہوا کہ زیادہ مائکرو بلاگز دینے سے بز بڑھتا ہے تو حالت یہ ہو گئی کے صحیح والا بلاگ تو ڈھونڈے سے بھی نہیں ملتا تھا اور لوگوں کے بز تھے کے اوپر ہی اوپر جا رہے تھے اور انہی لوگوں کی دیکھا دیکھی میں نے بھی کافی سارے مائکرو بلاگز اپ لوڈ کر ڈالے اور بعد میں ان سب کے ساتھ ساتھ میرا بز بھی ٥٦ سے گرا کر محض ٢٠ پر محدود کر دیا گیا . کہنے کا مقصد یہ ہے کہ کامیابی بنا محنت کے چور راستوں سے کبھی نہیں ملتی اگر آپ کامیاب ہونا چاہتے ہیں اپنا سکور اچھا دیکھنا چاہتے ہیں تو محنت کرنا ہی پڑے گی دوسروں پر الزام تراشیوں سے کوئی فائدہ نہیں ہونے والا . پاکستان کا تاثر ساری دنیا میں پہلے ہی بہت خراب ہے اور جب ہم لوگ پاکستانی ہونے کے ناطے اس طرح کے کام کریں گے تو یہ تاثر مزید خراب ہی ہوگا بہتر نہیں .


جہاں تک رہی بات سید احمد کی تو جب مجھے جرمانہ ہوا اور میرا بز بھی گر گیا تو میں نے ان سے رابطہ کیا اور حالاں کہ میں مارچ سے فلم انیکس پر ہوں مگر یہ میرا ان سے پہلا رابطہ تھا اور میرے کافی سارے سوالات تھے جن کا انہوں نے بہت خندہ پیشانی اور تحمل سے کوئی ایک گھنٹے تک جوابات دیے تو جہاں تک مجھے لگتا ہے انکو اس بات کا کوئی فائدہ نہیں ہے کے وہ جان بوجھ کر کسی کی آئ ڈی بند کروائیں یا نمبر کم دیں سو اگر ہم خود کو ٹھیک کر لیں تو ہم کو دوسروں پر الزام لگانے کی نوبت ہی نہ آئے . جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا بلاگ کسی بھی شخص کی ذاتی رائے ہوتی ہے اور وہ رائے غلط بھی ہو سکتی ہے تو ہو سکتا ہے اس میں سے کچھ باتوں سے آپ اختلاف بھی کریں اور آپ کو تنقید کا بھی پورا حق ہے مگر میری گزارش ہے کہ مثبت تنقید کیجئے گا منفی نہیں . میرا یہ سب کچھ لکھنے کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں صرف کچھ ایسی باتیں کرنا تھا جو میرے خیال میں لوگوں کے علم میں لانا ضروری ہے . کمینٹ میں اپنی رائے کا اظہار ضرور کریے گا . کسی کو کچھ برا لگا ہو تو اس کے لئے معذرت . خدا حافظ


بلاگ رائیٹر


حماد چودھری 


 



About the author

hammad687412

my name is Hammad...lives in Sahiwal,Punjab,Pakistan....i love to read and write that's why i joined Bitlanders...

Subscribe 0
160