سفید موتیوں جیسے دانت ۔۔۔ مگر کیسے؟؟

Posted on at


 آپ جو بھی ٹوتھ پیسٹ استعمال کرتے ہیں اس پر تھوڑی سی مقدار میں بیکنگ سوڈا چھڑک لیں۔ واضح رہے کہ ایک سوڈا وہ ہوتا ہے جو کپڑوں کی دھلائی میں استعمال ہوتا ہے جسے زیادہ واضح الفاظ میں کاسٹنگ سوڈا کہا جاتا ہے اسے کھانے پینے میں یا دانتوں میں ہرگز استعمال نہ کریں۔



دوسری قسم کا سوڈا جسے کھانے والا سوڈا کہتے ہیں اور عموماً اسے روٹی اور دوسری اشیائے۔ خوردونوش میں استعمال کیا جاتا ہے، اسے آپ ٹوتھ پیسٹ پر چھڑک کر ہفتے میں صرف ایک بار تقریباً دو منٹ تک دانتوں پر برش کریں تو آپ کو فرق واضح نظر آئے گا۔



کینو یا سنگترے کے چھلکے عموماً ہم لوگ ضائع کر دیتے ہیں آپ اس چھلکے کے اندرونی سفید حصے کو اپنے دانتوں پر پانچ منٹ تک ملیں۔ آپ کو فوری طور پر پتہ چل جائے گا کہ آپ کے دانت پہلے زیادہ خوبصورت تھے یا اب ہیں۔



اس کے علاوہ جب اسٹرابری بازار میں وافر مقدار میں ہو تو کھانے کے علاوہ آپ ایک اسٹرابری اپنے دانتوں کی صفائی کے لئے بھی استعمال کرلیں۔ ایک اسٹٓرابیری کو دونتوں سے کچلیں اور اسے دس منٹ تک دانتوں پر ملیں۔ آپ کو فوری فرق محسوس ہوگا۔




About the author

160