تعلیم صرف ڈگری تک ہی محدود کیوں؟ حصہ اولتعیلم

Posted on at


تعلیم صرف ڈگری تک ہی محدود کیوں؟ حصہ اول


 



 


آج کل نوجوان نسل میں بہت زیادہ تعداد ان لڑکے اور لڑکیوں کی ہے جو تعلیم پر اتنی توجہ نہیں دیتے اور ڈگری کو ہی سب کچھ سمجھتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ کسی طریقے پڑھائی بھی کم سے کم ہو اور ڈگری بھی اچھے نمبرز والی مل جائے چاہے اس کے لیہے ان کو بھاری رقم یا کوئی اور طریقہ ہی کیوں نہ اپنانا پڑ جائے۔


 



 


جب بھی کسی کلاس کے پیپرز ہوتے ہیں تو اکثر یہ سننے کو ملتا ہے کہ آج پیپر لیک ہو گیا یا اتنی دھندلی ہوئی کہ پرچہ کینسل ہو گیا یا اتنے بچے امتحانی کمرہ میں نقل کرتے اور کرواتے پکڑے گئے بچے ایسا کرتے وقت یہ کیوں نہیں سوچتے کہ تعلیم ہی ان کے لیے سب کچھ ہے وہ ایسا کر کے اپنی ساری زندگی تباہ کر رہے ہیں یا ان کا مستقبل کیا ہے؟ لیکن آج کل کی نسل ان سب باتوں کی پروا کیے بغیرٖ صرف ڈگری کے پیچھے ہی بھاگتے ہیں اور ڈگری حاصل کرنے کے لیے ہر کوشش کرتے ہیں چاہے وہ غلط ہی کیوں نہ ہو۔


 


 



 


اکثر بچے تو ایسا کرتے ہی ہیں لیکن بعض والدین بھی ان کا ساتھ دیتے ہیں اور ان کو میں نے کہتے ہوئے سنا ہے پڑھنا ہے تو پڑھو نہیں پڑھنا ہے تو نہ پڑھو لیکن ڈگری اچھے نمبرز والی ہونی چائیے اور وہ اپنے بچوں کے لیے اچھی ڈگری کی خاطر بڑی سے بڑی رقم انتظامیہ کو دیتے ہیں اور اگرانتظامیہ میں کوئی ایسا مل جائے جو رشوت نہ لے تو اس سے بڑے افسر کو بڑی رقم دی جاتی ہے اور اچھے نمبرز سے ڈگری لے لی جاتی ہے۔


 



About the author

160