لاہوری ناشتہ حصہ دوئم

Posted on at


لاہور شہر اندروں شیراں والے گیٹ میں صدیق ناستے والا بہت مشہور ہے لوگ دور دور سے اس کی دکان پر ناشتے کے لیے آتے ہیں اس دکان کا شمار انیسویں صدی کے مشہور ناشتے کی دکانوں میں کیا جاتا تھا۔


 



 


شمالی لاہور میں وسن پورے میں بھولا نان چنوں والا بہت مشہور ہے۔ مکھن پورے میں موتا نان چنے والا عامر روڈ پر جیلا نان چنے والا اور شیر شاہ روڈ پر سبحان اللہ نان چنے والا جس کے چنوں میں گھی بہت زیادہ اور مرچ بہت تیز ہوتی ہے جس کی وجہ سے لوگ خود بخود کھیچے چلے آتے ہیں۔ کچھ لوگ کالی مرچوں والے چنے بھی پسند کرتے ہیں یہ چنے صرف مرچیں ڈال کر تیار کیے جاتے ہیں۔ جب نان چنوں کے ناشتے کی بات ہو رہی ہو چیکڑ چنوں کو کوئی کیسے بولا سکتا ہے لاہور کے لوگ چیکڑ چنوں کا ناستہ بھی بہت شوق سے کرتے ہیں مصری شاہ ہائی سکول کے باہر منیرا چیکڑ چنے والا بہت مشہور ہے۔ اس کے چیکڑ چنے بہت مزیدار ہوتے ہیں اور یہاں لوگ دور دور سے چیکڑ چنے کھانے کے لیے آتے ہیں۔


 



 


 


نیلم سینما بازار میں حیدرہ بونگ والا بہت مشہور ہے اس کی بونگ میں مرچ کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے عمر رسید لوگ اور مریض لوگ وہاں جانا پسند کرتے ہیں۔


 



 


نان چنے اور بونگ کے ناشتے کے بعد دہی کے ناشتے کا ذکر کرتے ہیں دودھ اور دہی کی دکانیں بھی لاہور میں بے شمار ہیں جن کے باہر صبح ناشتے کے وقت اتنا رش ہوتا ہے کہ جتنا گڑ کے ڈھیر پر مکھیوں کا رش۔


جاری ہے۔



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160