پاکستان میں فرقہ واریت

Posted on at


آج میں پاکستان میں بڑھتے ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کے بارے میں بیان کرنا چاہتا ہوں .پاکستان میں فرقہ واریت کے اثرات دن بدن بڑھ رہے ہیں .پچلے چند سالوں میں پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات ہوئے جو پاکستان کے تقریباً شہروں میں دیکھنے کو ملے .جن میں ملتان ،سیالکوٹ ،کوئٹہ ،راولپنڈی پشاور اور دوسرے چند شہروں میں ہوئے .ان فرقہ وارانہ فسادات نے پاکستان کا نام دنیا بھر میں بدنام کیا ہے اس کی وجہ سے پورے ملک میں کشیدہ صورتحال  پیدا ہو گئی تھی .پورے  ملک میں خانہ جنگی کی سی صورتحال تھی .


 


                                فرقہ واریت کی اگ نے تمام مسلم امہ کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اس دنیا میں کوئی بھی ایسا ملک نہیں ہے جو فرقہ واریت سے بدنام نہ ہوا ہو .فرق واریت تمام فتنوں کی جڑ ہے .اس کی وجہ سے علاقے میں خانہ جنگی کا سا سما پیدا ہو جاتا ہے اور لوگوں کے اندر ایک دوسرے کے لئے نفرت پیدا ہوتی ہے .اور لوگ ایک دوسرے کی جان کے دشمن بن جاتے ہیں .


               


  فرقہ واریت کی وجہ سے ملک تباہی کے دہانے پر پوھنچ جاتا ہے .ملک کی اقتصادی حالت بھیتباہ ہو جاتی ہے .ملک کے معاشی حالت بھی خراب ہو جاتے ہیں .اور جب ملک کی معاشی حالت خراب ہو تو ایسے حالت میں ملک ترقی نہیں کر سکتا بلکہ اس کا جو حال ہو گا وہ ہم لوگ بارے اچھے طریقے سے جانتے ہیں .


          


       ان حالت کو دیکھتے ہوئے غیر ملکی عناصر بھی سر گرم ہو جاتے ہیں اور ملک پر حملہ کر کے اس پر قبضہ کر لیتے ہیں .پاکستان بھی اس وقت دہشت گردی اور دوسرے مسائل سے بری طرح گھرا ہوا ہے .اسی لئے حکومت کو اس کے خلاف سخت اقدامات کرنے ہوں تب ہی یہ ملک ترقی کر سکے گا .



About the author

160