دلہن سجانا اتنا مشکل نہیں لیکن کیسے؟

Posted on at


آپ جب بھی بیوٹی پالر جاتی ہیں تو بیوٹی پالر کو ١٠ ہزار یا ٢٠ ہزار تو دیتی ہی ہونگی میں آج آپ کوبتاؤں گی  کہ دلہن کو گھر میں کیسے تیار کرنا ہے اور ؤ بھی بہت ہے سستا اور زیادہ سے زیادہ ایک ہزار یا ٢ ہزار کا خرچ اتا ہے اس سے زیادہ کا نہیں تو تیار ہو جائیں


فیشل 
سب سے پہلے چہرے کو کسی بھی اچھے فیس واش سے صاف کر لیں اس کے بعد منہ پر سکرب کو مل لیں اور آہستہ آہستہ سے انگلیوں کی مدد سے پورے چہرے پر ملتی رہیں ١٥ منٹ کے بعد کسی ٹشو پپیر کی مدد سے اسے صاف کر لیں اور تھوڑی دیر بعد دوبارہ فیس واش سے منہ دھو لیں اور خشک کر دیں جب چہرہ خشک ہو جاۓ تو اس پر ابٹن لگا دیں اور ١٥ منٹ بعد ربر کر کے صاف کر لیں اس کے بعد منہ پر کھیرا کاٹ کر آنکھوں پر اور پوری جلد پر رکھ دیں ٥ منٹ کے بعد کھیرا ہٹا دیں اور لیموں کے چھلکوں سے منہ صاف کریں اب ایک کسی پیالہ میں کسی بھی اچھی کمپنی کی بلیچ ڈال کر مکس کریں ،یاد رہے کہ پاؤڈر کی مقدار بہت کم ہو ورنہ آپ کی جلد جل بھی سکتی ہے اور اس میں ساتھ ہی کوئی سا اچھا سموتھنگ لوشن اور سفید لوشن ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور سب سے پہلے ہاتھوں پر ٥ منٹ کے لئے ،لگا کر چک کریں کہ آپ کی جلد جل رہی ہے یا نہیں اگر تو جلن محسوس ہو رہی ہے تو اسے ہرگز منہ پر نہ لگائیں کیوں کہ یہ آپ کی جلد کو نقصان دے سکتی ہے
اگر آپ کے ہاتھوں کو نہیں جلا  رہی ہے تو اسے منہ پر صرف ١٠ منٹ کے لئے لگا کر منہ کو کسی تولیہ کی مدد سے صاف کر لیں یا ٹشو کی مدد سے صاف کریں اور اس کے بعد چہرے پر دوبارہ کٹا ہوا کھیرا رکھ دیں اور ٥ منٹ کے بعد اتار دیں لیکن میک اپ کے لئے کم از کم ٣٠ منٹ لازمی ہوتے ہیں آپ اتنی جلدی میک اپ نہیں کر سکتیں یہ سب کچھ کرنے کے بعد آپ کو ٣٠ منٹ تک انتظار کرنا ہوگا اس کے بعد میک اپ شروع کرنا ہوگا
 
میک اپ

میک اپ میں سب سے پہلے چہرے کو سفید کرنے کے لئے پہلے لوشن لگانا ہے ،اور ساتھ میں پاؤڈر پف پاؤڈر جس کو ہم کہتے ہیں اور اوپر تھوڑی سی برف مل لیں اگر گرمی کا موسم ہے تو برف مل لیں اور اگر سردیوں کا موسم ہے تو اس کی ضرورت نہیں ہوتی جب چہرے کو سفید کرنے والی چیزیں آپ نے لگا لیں تو اس کے بعد آپ نے آنکھوں پر آرٹیفیشل پلکیں لگانی ہیں پلکیں کیسے لگانی ہیں یہ بھی آپ کو بتا رہی ہوں سب سے پہلے کسی باریق کالے رنگ کی پنسل سے آنکھوں کی اوپر والی سائیڈ کو کالا کرنا ہوگا اور اس کے بعد پلکیں برابر کر کے اگر بڑی ہیں تو کاٹ لیں اور جو ٹیوب آپ کے پاس ہے اسے اپ آہستہ آہستہ سے آنکھوں کی اوپر والی سائیڈ لگانا ہے جہاں پنسل سے آپ نے آنکھوں کو کالا کیا تھا اب پلکوں کو ٹیوب لگانے کے بعد پلکوں کو چپکا دیں جب پلکیں اچھی طرح سے چپک جائیں تو اس پر آئی لائنر کی مدد سے کالا کریں تاکہ کسی کو دکھے نہ کہ یہ آرٹیفیشل ہیں اور آئی برو کی مدد سے آرٹیفشل اور اصل دونوں کو اپس میں ملا دیں جب سوکھ جائیں تو باقی میک اپ تب شروع کریں




اب آپ نے سب نے پہلے آنکھوں پر میک اپ شروع کرنا ہے اس کے لئے سب سے پہلے جو رنگ آپ نے استمعال کرنے ہیں اس رنگ کی پنسل سے اپنی پلکوں سے لے کر آدھی آنکھ تک آپ نے بلکل ہلکے سے پنسل کا استمعال کرنا ہے اور اس میں اسی طرح کا رنگ بھرنا ہے تاکہ پنسل کا رنگ نظر نہ اے اور آئی برو کو بھی پسنیل کی مدد سے کالا کرنا ہے بلکل ہلکا سا


اب آپ نے سرخ پاؤڈر ہلکا ہلکا سا اپنے گالوں پر لگانا ہے اور ناک کو صرف ٹچ دینا ہے اور لیپس سٹک لگانی ہے وو کیسے یہ بھی بتاتی ہوں سب سے پہلے جو بھی لیپس سٹک ہو اسی طرح کی پنسل بھی ساتھ ضرور ہو سب سے پہلے پنسل کی مدد سے اپنے ہونٹھوں کو سائیڈ سے پنسل کی مدد سے کور کریں اس کے بعد آپ اس میں لیپس سٹک لگا لیں یہ تو ہو گیا چہرے کا میک اپ اب سب سے آخر میں ،میں بالوں کو بناؤں گی بالوں کا سٹیل کیا ہونا چاہیے میں بالوں خاص کر دلہن کے بالوں کا جوڑا ہے پسند کرتی ہوں اس لئے جوڑا ہی بنانا سکھاؤنگی آپ کو بھی جوڑے میں سب سے پہلے


سلائی چوٹی والی ١٠ سے ٢٠ ہونی ضروری ہیں تمام بالوں کو سمیت کر گول گول ہر ایک میں سے لڑی بناتی جائیں اور ایک ایک سلائی لگاتی جائیں بالوں کو رول کرنا ہے اس کے بعد ایک ایک کر کے سلائی لگانی ہے اور سامنے بودی لازمی چھوڑنی ہے اور ساتھ میں جوڑے میں ایک پیلے یا پیازی رنگ کر پھول بھی لازمی لگانا ہے اس سے خوبصورتی میں نکھار اتا ہے


یہ تو تھیں آج کی کچھ ٹپس دلہن کی تیاری کے حوالے سے مزید بھی کسی نہ کسی چیز کا ذکر آپ لوگوں سے ضرور کرتی رہونگی اسے آپ ضرور اپنے گھر میں ایک بار استمعال کریں تاکہ آپ بھی بیوٹی پالاروں کی بھاری فیس سے بچ سکیںگی دعاؤں میں ضرور یاد کیجےگا


 


 


 



About the author

ha43mnakhan

My name is hamna khan

Subscribe 0
160