میری فلم اینکس پر کام کرنے کی داستان (حصہ دوم)

Posted on at


جب میرا بز سکور 51 ہوا پہلے مہینے تو اگلے ہی دن فلم اینکس والوں نے میرا بز سکور 51 سے کم کر کے 47 کر دیا اور ساتھ ہی سب لوگوں کا بز تھوڑا تھوڑا کم کر دیا جو پاکستان میں کام کررہے تھے۔ پہلی بار جب بز کم ہوا تو میں سمجھا کہ شاید میں نے کام تھوڑا کیا اس لیے میں نے اپنے کام کو اسی رفتار سے جاری رکھا لیکن اس بار کچھ دن تک بز سکور بہت آہستہ آہستہ اوپر جا رہا تھا۔ یہ بھی فلم اینکس کی ایک پالیسی تھی۔ لیکن میں پیچھے نہ ہٹا اور اپنا بز آہستہ آہستہ کرتے کرتے پہلے مہینے 56 تک کر دیا۔

 

اس طرح 22 دن کے بعد نومبر کے مہینے کا اختتام ہوا اور میں نے 118 ڈالر کما لیے لیکن اس وقت میرے لیے حیرانگی کی بات یہ تھی کہ دسمبر کی ایک تاریخ کو میرا ریونیو بالکل 0 ہو گیا بز اپنی جگہ ٹھیک تھا لیکن پیسے سارے اڑ گئے۔ میں بہت پریشان ہوا کہ کمپنی بند ہو گئی ہے۔ اسی پریشانی کی حالت کے دوران میں بھاگتا ہوا اپنے دوستوں کے پاس گیا جو پہلے سے اس سائٹ پر کام کر رہے تھے۔ پہلے تو دوست میرے ہنس پڑے یہ دیکھ کر میرے پیسے 0 ہوگئے پھر انھوں نے مجھے تسلی دیتے ہوئے کہا کہ فلم اینکس والے ہر مہینے کے شروع میں سارے پیسے 0 کر دیتے ہیں اور دوسرے یا تیسرے دن سارے واپس آجاتے ہیں۔ تب جا کر مجھے سکون ملا اور میں خوشی خوشی گھر آیا۔

دسمبر کے مہینے میں میرا بز سکور شروع ہی میں 56 تھا تو میں نے سوچا کہ اس بار زیادہ کام کر کے زیادہ ڈالر بنا لوں۔ لیکن عجیب بات یہ ہے کہ دسمبر کی 9 تاریخ کو جب میرا بز 59 کو پہنچا تو فلم اینکس والوں نے سب کا 10 پوائنٹ بز سکور کم کردیا اور میرا 49 ہو گیا۔ اس دن مجھے غصہ بھی آیا اور میں حیران بھی ہو گیا کہ میں نے ایسا کیا کر دیا جو میرے ساتھ ایسا ہوا ہے۔ پھر میرے دماغ میں ایک ترکیب سوجھی کہ کیوں نہ سب لوگوں کا بز دیکھا جائے۔ جب میں نے اور لوگوں کا بز دیکھا تو سب کا کم ہوا تھا۔ مجھے یہ دیکھ کر سکون مل گیا کیونکہ سب کا کم ہوا تو میرا بھی تو ہونا تھا نا اگر صرف میرا کم ہوتا اس دن تو میں اسی جگہ کام چھوڑ دیتا۔

آہستہ آہستہ کام کرتے کرتے میں نے دسمبر میں 332 ڈالر کر لیے۔ میں اس بات سے بہت خفا تھا کہ میرے ڈالر 100 سے اوپر ہوگئے تھے پھر بھی میری ریکویسٹ نہیں آرہی تھی۔ مجھے کسی پرانے کام کرنے والے نے کہا کہ تمہاری ریکویسٹ نومبر کا مہینہ پورا ہونے کے 45 دن بعد آئے گی لیکن 45 دن بھی گزر گئے لیکن ریکویسٹ نہیں آئی۔ پھر مجھے اور زیادہ مایوسی ہوئی۔ اور ساتھ ہی فلم اینکس والوں نے دسمبر پورا ہونے کے بعد نئے سال سے کم سے کم رقم جو ہم نکلوا سکتے تھے 200 ڈالر رکھ دی۔ جنوری میں میں نے کام بہت آہستہ کیا کیونکہ میرا دل ہی نہیں کر رہا تھا ریکویسٹ نہ آنے کی وجہ سے اور میں نے 200 ڈالر پورے کر کے جنوری میں کام چھوڑ دیا۔

جنوری 15 کو جب میرے کچھ دوستوں کی ریکویسٹ آئیں اور ان کو پیسے ملے تو مجھے بھی یقین ہو گیا کہ پیسے ملے گے اس لیے میں نے اپنا بز سکور پرانی جگہ لانے کے لیے فروری میں پھر سے کام شروع کر دیا۔ فروری میں مجھے یقین تھا کہ میری ریکویسٹ ضرور آئے گی۔ اس لیے میں پوری لگن سے کام کرتا رہا۔ فروری میں فلم اینکس والوں نے اپنے سسٹم میں ایک اور بڑی تبدیلی کرنے کی سوچی یعنی انھوں نے ڈالروں والا سسٹم ختم کرکے بٹ کوئن والا سسٹم شروع کرنے کا سوچا۔



About the author

shahzad-ahmed-6415

I am a student of Bsc Agricultural scinece .I am from Pakistan. I belong to Haripur.

Subscribe 0
160