پاکستان میں بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈینگ (حصہ دوم)

Posted on at


ہماری عوام اب سوچ میں پڑ گئی کہ کس کو ووٹ دیں کہ وہ ہمارا بجلی کا مسئلہ حل کر دے تو پاکستان کی اکثریت نے میاں صاحب کی بات سے اتفاق کر لیا اور ان کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا۔  2013ء کے انتخابات میں واضع اکثریت کے ساتھ ن لیگ بر سر اقتدار آئی اور ہمارے صوبے کی عوام نے عمران خان پر اعتماد کر کے خیبر پختونخواہ سے ان کو جیت سے ہمکنار کیا ۔ اس طرح وفاقی حکومت ن لیگ کی بنی اور صوبہ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی۔ اب دو سال ہونے کو ہے اور عوام میاں صاحب کو دیکھ رہی ہے کہ کب یہ ہمارے بجلی کے مسئلے کو حل کریں گے۔

برسر اقتدار آنے کے بعد میاں صاحب نے وعدہ خلافی کی اور اب ان کا کہنا ہے کہ دو سال تو بہت کم ہیں ہم پانچ سال میں پاکستان سے لوڈشیڈنگ کو ختم کریں اور ساتھ ہی لوڈشیڈنگ زرداری کی حکومت میں ہونے والی لوڈشیڈنگ سے بھی زیادہ کر دی۔ اور اس طرف عمران خان جن پر خیبر پختونخواہ کی عوام کو بہت بھروسا تھا انھوں نے بھی ہمارے بجلی کے مسئلے پر کوئی توجہ نہ دی۔

دوستو سب مل کر اللہ تعالیٰ سے اب ہم دعا ہی کر سکتے ہیں کہ اللہ ہمارے پاکستان کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور ہمارے حکمرانوں کو ہدایت دے۔ آپ یہ بات جان کر حیران ہوں گے کہ میں جب یہ مضمون لکھ رہی تھی تو اس دوران 30 منٹ میں وقفے وقفے کے ساتھ 5 بار لوڈشیڈنگ ہوئی لیکن اللہ کا شکر ہے کہ میرے پاس لیپ ٹاپ ہے اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے میرا مضمون متاثر نہیں ہوا۔ اور ہم سب پاکستانی اب اگلے الیکشن کو دیکھ رہیں گے کہ شاید اگلی بار کوئی ایسا بندہ یا جماعت برسر اقتدار آئے جو ہمارے مسائل کو حل کرے۔

 

اتنے مسائل کے باوجود بھی مجھے اپنے ملک پاکستان سے بہت زیادہ پیار ہے۔ اس لوڈ شیڈنگ کے مسئلے میں ہم غریب عوام کو خود ہی کچھ قدم اٹھانا ہوگا کیونکہ ہمارے حکمران اور امیر طبقے کے لوگ تو جنریٹر اور یو پی ایس لگا کر بیٹھیں ہیں انھیں ہم لوگوں کی کیا فکر ہے۔ اس لیے اگر ہم لوگ اپنے ملک کا بھلا چاہتے تو بجلی کی لوڈشیڈنگ کو کم کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں بجلی کا باکفائیت استعمال کرنا ہوگا ۔ اور بجلی کے بل پر بجلی کے استعمال کے سلسلے پر جو ہدایات درج ہوتی ہیں ان پر ہمیں عمل کرنا چاہیے ۔ آج میرے ذہن میں یہ عنوان اس لیے آیا کیوں کہ میرے شہر ہری پور میں ہر دوسرے دن پورا دن بجلی نہیں ہوتی اور واپڈا والوں کا یہ بہانا ہوتا ہے کہ نئی تاریں ڈال رہے ہیں میں گزشتہ پورے 45 دن سے بہت تنگ ہوں ان واپڈا والوں کی وجہ سے۔ دعا کرو کہ ہمارے شہر سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ تھوڑی کم ہوجائے۔ پاکستان زندہ باد

 

 



About the author

fareeha-khan

I am a student and now I am a writer at film annex

Subscribe 0
160