شہد کے فوائد

Posted on at


شہد بہترین قدرتی جراثیم کش دوا ہے جو جسمانی عوارض کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتا ہے۔

عرق گلاب میں شہد ملا کر بالوں میں لگانے سے بال ملائم اور چمکدار ہو جاتے ہیں ۔

زخم پر شہد کا لیپ لگانے سے عروق جاذیہ کی رفتار تیز ہو جاتی ہے جو جراثیم کی ہلاکت کا سبب بنتی ہے۔کیونکہ شہد میں نمی جذب کرنے کی صلاحیت ہے اس لئے یہ جراثیم والی جگہ تمام رطوبت کھنچ کر انہیں ہلاکت کا سبب بنتی ہے ۔جلدی امراض کے لئے بے حد مفید ہے ۔

جلد کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے زمانہ قدیم سے شہد کا استعمال ہوتا رہا ہے ۔شہد کا لوشن چہرے کے نکھار کیلئے بے حد عمدہ ہے ۔عرق گلاب کے ساتھ بے مثال موسچرائز اور میک اپ ریمیور ہے۔

شہد قدرتی گلیسرین بھی ہے گرم پانی میں شہدملاکر گلے کیلئے غرارے کا کام دیتا ہے ۔شہد میں پسی ہوئی ہریڑملا کر چھالوں پر لگانے سے چھالے جلدی ختم ہوجاتے ہیں۔

آشوب چشم کیلئے شہد بے حد مفید ہے فاسد مادوں کو نکال آنکھوں کو صاف کر دیتا ہے

روزانہ ایک ایک بوند آنکھوں میں ڈالنے سے موتیا بند سے محفوظ رہا جا سکتا ہے ۔اگر موتیا بند ہوگیا ہو تو اس صورت میں بھی بہت مفید ہے ۔

دانت نکالنے والے بچوں کے مسوڑھوں پر شہد رگڑنے سے دانت بغیر تکلیف سے نکل آتے ہیں۔

روزانہ دانت صاف کرنے کیلئے شہد میں نمک ملا کربرش سے دانتوں پر ملیں اس سے دانت بھی صاف ہوجاتے ہیں اور بیماریوں سے محٖفوظ رہا جا سکتا ہے۔



About the author

160