شب برات کی عبادات

Posted on at


حضرت علی کرم الله تعالی وجہہ الکریم سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ فرماتے ہیں، جب شعبان کی پندرھویں رات آ جائے تو اس رات قیام کرو اور دن کو روزہ رکھو کیونکہ اس رات الله  تعالی غروب آفتاب سے آسمان و دنیا پر خاص تجلی فرماتا ہے کہ ہے کوئی بخششس مانگنے والا کہ اسے بخش دوں ، ہے کوئی روزی طلب کرنے والا کہ اسے روزی دوں، ہے کوئی ایسا جیسے تکلیف ہو اور میں اسے عافیت دوں، ہے کوئی ایسا ہے کوئی ایسا – اور یہ اس وقت تک فرماتا ہے کہ فجر طلوع ہو جائے- ابن ما جتہ


ام المومنین حضرت صدیقہ رضی الله تعالی عنہا سے روایت ہے کہ حضور نے فرمایا، میرے پاس جبرئیل آئے اور کھا یہ شعبان کی پندرھویں رات ہے اس میں الله تعالی جنہم سے اتنؤن کو آزاد فرماتا ہے جتنے بنی کلب کی بکریوں کے بال ہیں مگر کافر اور عداوت والے اور رشتہ کاٹنے والے اور کپڑا لٹکانے والے اور والدین کی نافرمانی کرنے والے اور شراب کی مداومت کرنے والے کی طرف نظر رحمت نہیں فرماتا


:شب برات کے نوافل


شب برات کو نماز مغرب کے بعد 6 رکعات نوافل 2 – 2 کر کے پڑھے، پہلی 2 رکعت عمر کی درازی کے لئے، دوسری 2 رکعت دفع بلا کے لئے اور تیسری 2 رکعت دولت میں اضافے کی نیت سے اور ہر 2رکعت کے بعد سورہ یٰسین ایک بار یا پھر سورہ اخلاص 21 بار یر اس کے بعد دعا نصف شعبان ایک بار پڑھے


اس کے بعد 2 رکعت نماز اور پڑھے جس میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ حشر کی  آخری 3 آیات ایک ایک مرتبہ اور سورہ اخلاص تین تین مرتبہ پڑھے – یہ نماز مغفرت گناہ کے لئے بہت افضل ہے


شب برات کے رات کو نماز – نماز الخیر لازمی طور پر پڑھے، کہتے ہیں کہ جو شخص اس نماز ہو پڑھ لیتا ہے تو اللہ پاک اس کی طرف 70 دفعہ نگاہ کرم فرمائے گا اور ہر نگاہ میں اس کی 70 حاجتیں پوری کرے گا اور سب سے چھوٹی حاجت بخشش ہے


اس نماز میں 100 رکعت نفل شامل ہیں- اور ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد 10 – 10 بار سورہ اخلاص پڑھنا ہے


حضور پاک ﷺ فرماتے ہیں کہ میرا نیاز مند امتی شب برات میں 10 رکعت نفل اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد 11 بار سورہ اخلاص پڑھے- اس سے اس کے گناہ معاف ہوں گے اور اس کی عمر میں برکت ہو گی


  شعبان کی پندرھویں رات 2 رکعت نفل اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد آیتہ الکرسی اور اس کے بعد سورہ اخلاص 15 مرتبہ پڑھے- آخر میں سلام کے بعد درود شریف 100 مرتبہ پڑھ کر ترقی رزق کی دعا کرے




About the author

DarkSparrow

Well..... Leave it ....

Subscribe 0
160