صحت کے نۓ نکتے - حصّہ دوئم

Posted on at


آپ رونے  سے بھی صحت پا سکتے ہیں

ایک حالیہ تحقیق میں طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ رونا انسانی صحت کے لیے بہت مفید ہے . ایسا رونا جس میں آنسو نکلتے ہوں ، صحت پر اچھے اثرات مرتب کرتا ہے . رونے کا عمل انسان کے دل پر لگنے والے زخموں کو تیزی سے مندمل کرتا ہے . صدمے یا غم کی حالت میں آنکھوں سے بہنے والے آنسوؤں کی وجہ سے شریانوں میں خون کے جمنے کا عمل سست پڑ جاتا ہے ، جِلدی امراض میں کمی ہو جاتی ہے اور کولیسٹرول کی مقدار بھی گھٹنے لگتی ہے

 

ماہرین نے بتایا کہ رونے کے عمل کے دوران جِلد کی حساسیت میں اضافہ ہو جاتا ہے اور گہرے سانس لینے کا عمل تیز ہو جاتا ہے ، جو صحت کے لیے فائدے مند ثابت ہوتا ہے . رونے سے دل کا بوجھ ہلکا ہو جاتا ہے اور انسان خود کو بہتر محسوس کرتا ہے . ماہرین نے بتایا کہ رونے کا وقت انسان کے لیے بہترین ہوتا ہے ، اس لیے کہ رونے کے عمل سے صحت پر خوش گوار اثرات مرتب ہوتے ہیں

خاص قسم کے چشمے سے آنکھوں کی تکالیف کا خاتمہ

جاپانی سائنس دانوں نے ایک ایسا خاص قسم کا چشمہ تیار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے جو کمپیوٹر اور ٹیلی ویژن سکرین کے سامنے زیادہ وقت گزارنے والے افراد کے لیے مفید ہے . یہ چشمہ نظر کو کمزور ہونے سے بچاتا ہے . اسکرین پر مسلسل نگاہ جمائے رکھنے کی وجہ سے آنکھوں پر دباؤ پڑتا ہے . اس دباؤ کے سبب آنکھوں سے پانی بہنے لگتا ہے

 

اس چشمے میں خاص بات یہ ہے کہ جو افراد کمپیوٹر اور ٹیلی ویژن اسکرین کے سامنے بہت دیر تک بیٹھے رہتے ہیں اور اسکرین پر مسلسل نگاہ جمائے رکھتے ہیں ، یہ انھیں مسلسل نگاہ جمائے رکھنے سے روکتا ہے . اگر کوئی افراد پانچ سیکنڈ تک اپنی آنکھیں نہ جھپکے تو چشمے میں لگے خاص قسم کے محاسے اسے ایسا کرنے روکتے ہیں اور وہ فرد اپنی آنکھیں جھپکنا شروع کر دیتا ہے ، جس کے باعث نہ اس کی آنکھوں پر دباؤ پڑتا ہے اور نہ ہی پانی بہتا ہے

============================================================================================================ 

میرے مزید بلاگز جو کہ صحت ، اسلام ، جنرل نالج اور دنیا بھر کی معلومات سے متعلق ہیں ، ان سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل لنک کا وزٹ کیجئے

http://www.filmannex.com/Zohaib_Shami/blog_post

میرے بلاگز پڑھ کر شیئر کرنے کا بہت بہت شکریہ

اگلے بلاگ تک کے لے اجازت چاہوں گا

الله حافظ

دعا کا طالب

زوہیب شامی 



About the author

Zohaib_Shami

I am here for writing and reading because it is my hobby

Subscribe 0
160